باجرہ

باجرے کا سرکوسپورا پتے کا دھبہ

Cercospora penniseti

فطر

لب لباب

  • پتوں اور تنوں پر چھوٹے، گہرے اور بیضوی زخم۔
  • ان زخموں پر سیاہ اور ابھرے ہوئے نقطے پیدا ہوتے ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

باجرہ

علامات

پتوں اور تنے پر چھوٹے، گہرے اور بیضوی زخم نمودار ہوتے ہیں جن کے مراکز خاکستری ہوتے ہیں۔ ان زخمون پر سیاہ اور ابھرے ہوئے دھبے بنتے ہیں۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

اس مرض کیلئے کوئی متبادل علاج موجود نہیں ہے۔ آنے والے نشوونما کے موسموں میں انفیکشن کا خطرہ کم کرنے کیلئے بچاؤ کی تدابیر کا اطلاق کریں۔

کیمیائی کنٹرول

اس مرض کیلئے کوئی کیمیائی علاج درکار نہیں۔ آنے والے نشوونما کے موسموں میں انفیکشن کا خطرہ کم کرنے کیلئے بچاؤ کی تدابیر کا اطلاق کریں۔

یہ کس وجہ سے ہوا

بلند درجہ حرارت اور نمی مرض کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ فطر ہوا اور بارش سے پھیلتا ہے۔ یہ فصل کی باقیات اور متبادل میزبانوں جیسے کہ فالتو جھاڑیوں میں زندہ رہتا ہے۔ پیداوار میں ہونے والے نقصانات عموماً معمولی ہوتے ہیں۔


احتیاطی تدابیر

  • مزید لچکدار انواع اگائیں۔
  • فالتو جھاڑیوں پر قابو پائیں۔
  • فصل کو بدل کر لگانے کا اطلاق کریں۔
  • کھیت میں اچھے حفظان صحت کا خیال رکھیں - کسی بھی قسم کے پودے کے باقیات کو ہٹائیں یا جلا دیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں