Puccinia sorghi
فطر
چھوٹے ٹکڑے پتوں کے دونوں اطراف نمودار ہوتے ہیں اور آہستہ آہستہ چھوٹے، سانولے، ہلکے سے ابھرے ہوئے دھبوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ یہ بنیادی طور پر لمبوترے دھبے بعد میں سفوفی، سنہرے بھورے چھالوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں جو سرسری انداز میں بکھرے ہوئے نشانات کی صورت میں اوپری اور نچلے حصوں پر ہوتے ہیں۔ پودے کے بالغ ہونے پر رنگ سیاہ میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ دیگر زنگ والے امراض کے برخلاف، علامات عموماً دیگر پودے کے اعضاء پر موجود نہیں ہوتیں جیسے کہ ڈنٹھلوں، پتے کے غلافوں یا چھلکوں پر۔ البتہ ڈنٹھلیں کمزور اور نرم ہونے لگتی ہیں اور پودے خمیدہ ہونے کیلئے زیادہ حساس ہو جاتے ہیں۔ نو عمر پتے کی بافت بالغ پتوں کی بنسبت فطری انفیکشن کیلئے زیادہ حساس ہوتے ہیں۔ ابتدائی مراحل کے دوران انفیکشن کا شکار ہونے والے پودے پتوں کی بے خضری اور موت کا مظاہرہ کر سکتے ہیں جس سے پیداوار میں شدید نقصانات ہو سکتے ہیں اگر اوپری پتے متاثر ہوں۔
پیوسینیا سورغی کے خلاف فی الحال کوئی متبادل علاج دستیاب نہیں ہیں۔ اگر آپ اس مرض کے خلاف لڑنے کیلئے کسی مؤثر چیز کے بارے میں جانتے ہوں تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کی بات سننے کے منتظر ہیں۔
اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ فطر کش ادویات اگر حساس انواع پر استعمال کی جائیں تو فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں۔ اگر زنگ موسمی حالات کی وجہ سے تیزی سے پھیلنے والا ہو تو موسم کے ابتدا میں برگی فطر کش دوائی لگائیں۔ زنگ کو قابو کرنے کیلئے متعدد فطر کش ادویات موجود ہیں۔ مینکوزیب، پائیراکلوسٹروبن، پائیراکلوسٹروبن + میٹکونازول، پائیراکلوسٹروبن + فلوکساپائروکساڈ، ایزوکسسٹروبن + پروپیکونازول، ٹرائی فلوکسسٹروبن + پروتھیوکونازول پر مبنی پراڈکٹس اس مرض کو قابو کرنے کیلئے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
یہ مرض پیوسینیا سورغی فطر کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ فطر ایک متبادل میزبان میں سردیاں گزارتا ہے (آکسالس کی ایک نوع) اور بہار کے دوران تخمک خارج کرتا ہے۔ تخمک طویل فاصلوں تک ہواؤں اور بارش کے ذریعے منتقل ہو سکتے ہیں۔ یہ پتوں پر گر کر انفیکشن کا عمل شروع کرتے ہیں۔ ایک پودے سے دوسرے پودے تک کا ثانونی انفیکشن ہوا اور بارش کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔ مرض کا بننا نسبتاً زیادہ نمی (تقریباً 100٪)، شبنم، بارش اور 1 اور 20 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان کے ٹھنڈے درجہ حرارت (علاقے کے حساب سے متغیر ہو سکتے ہیں) کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ گرم، خشک موسم فطر کی نشوونما اور مرض کے وقوع کو ہلکا یا روک سکتا ہے۔ یہ مسئلہ زیادہ تر بیج کی پیداوار کیلئے استعمال ہونے والے پودوں اور شکر قندی میں پایا جاتا ہے۔ مویشیوں کی خوراک، صنعتی پراڈکٹس یا پراسیس شدہ کھانا بنانے کیلئے زراعت کیے جانے والے پودوں کو اس سے مسئلہ نہیں۔ پودے کی زرخیزی میں کمی اور خمیدہ ہونے کی وجہ سے پیداوار میں کمی پیش آ جاتی ہے۔