Mycosphaerella sp.
فطر
ابتدائی علامات دونوں سیگاٹوکا پھپند کیلئے تیسرے یا چوتھے کھلے ہوئے پتے پر پائی جا سکتی ہیں۔ چھوٹے، ہلکے پیلے دھبے (1 تا 2 ملی میٹر لمبے) پتے کے اوپری حصے پر، ثانوی نسوں کے ساتھ (پیلا سیگاٹوکا) اور نچلی جانب سرخی مائل بھورے دھبے (سیاہ سیگاٹوکا) نمودار ہوتے ہیں۔ یہ دھبے بعد میں تنگ، بھورے یا گہرے سبز دھبوں میں تکلے کی شکل میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ یہ زخم نسوں کے ساتھ مزید پھیل کر لمبوترے، زنگ آلود سرخ دھاریاں بنا لیتے ہیں جن کے مراکز پانی سے گیلے ہوتے ہیں اور پیلے ہالوں میں گھرے ہوتے ہیں (لمبائی میں 4 تا 12 ملی میٹر)۔ دھاریوں کے مراکز آہستہ آہستہ خاکستری بھورے سے بھورے میں تبدیل ہو جاتے ہیں جو کہ نخز العظام کی ایک نشانی ہیں۔ پتے کے کناروں کے ساتھ، یہ مل کر بڑے، سیاہ یا بھورے انحطاطی زخم بنا لیتے ہیں جنہیں پیلے ہالوں نے گھیرا ہوا ہوتا ہے۔ پتوں کا چٹخنا انہیں ایک زخمی صورت دیتا ہے۔
ٹرائیکوڈرما ایٹرو وائرائیڈ پر مبنی حیاتیاتی پھپند کش ادویات کے ساتھ حیاتیاتی کنٹرول کے پاس مرض کو روکنے کی قابلیت ہے اور اسے کھیتوں میں ممکنہ استعمال کیلئے جانچا جا رہا ہے۔ بورڈکس اسپرے چھانٹنے کی سائٹس پر لگانے سے پودے کے ان حصوں پر مرض کا پھیلنا روکا جا سکتا ہے
اگر دستیاب ہو تو حیاتیاتی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدبیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ پھپند کش ادویات جن میں مینکوزیب، کالیکسن یا کلوروتھالونل شامل ہو، انہیں برگی اسپرے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے جب مرض پوری طرح پھیلا نہ ہو۔ پروپیکونازول، فین بیوکونازول یا ایزوکسسٹروبن جیسی پھپند کش ادویات کو بدل بدل کر استعمال کرنا بھی اچھا اثر دکھاتا ہے۔ یہ بدل بدل کر استعمال کرنا پھپند میں مزاحمت پیدا ہونے سے روکنے کیلئے اہم ہے۔
پیلا سیگاٹوکا اور سیاہ سیگاٹوکا کی علامات فطر مائیکو سفیریلا ایس پی کی وجہ سے ہوتی ہیں اور پوری دنیا میں ظاہر ہوتی ہیں۔ یہ کیلوں کے تباہ کن ترین امراض میں سے ایک ہے۔ فطر پودے کی زندہ یا مردہ بافتوں میں زندہ رہتا ہے اور ہوا یا بارش کے چھینٹوں سے پھیلنے والے تخمک پیدا کرتا ہے۔ مرض کی منتقلی کا ایک اور طریقہ انفیکشن زدہ زندہ پودے کے مواد کی حرکت، پودے کے کا کچرا یا آلودہ پھل ہیں۔ یہ بلند سطحوں اور نسبتاً سرد درجہ حرارت پر یا گرم ماحول اور نسبتاً زیادہ نمی والے نیم حاری کاشتکاری کے خطوں میں بارش کے موسموں کے دوران زیادہ کثرت سے پایا جاتا ہے۔ پھپند کیلئے نشوونما کا موزوں درجہ حرارت تقریباً 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور نو عمر پتے سب سے زیادہ حساس ہوتے ہیں۔ مرض پودے کی پیداوار کو کم کر دیتا ہے جو بدلے میں خوشے کے حجم کو متاثر کرتا ہے اور پھل کے پکنے کا وقت مختصر کر دیتا ہے۔