پپیتا

پپیتے کا بھورا دھبہ

Corynespora cassiicola

فطر

5 mins to read

لب لباب

  • چھوٹے بھورے دھبے پرانے پتوں پر نمودار ہوتے ہیں اور آہستہ آہستہ اوپر کی طرف بڑھتے ہیں۔
  • دھبے بڑے ہو جاتے ہیں اور ایک گہرے حاشیے اور پیلے ہالے کے ساتھ ہلکے خاکستری ہو جاتے ہیں۔
  • ان کے مراکز انحطاطی ہو سکتے ہیں اور یہ باہر گر جاتے ہیں (گولی کا سوراخ)۔
  • نم موسم کے دوران بھورے، دھنسے ہوئے دھبے پھلوں پر نمودار ہو سکتے ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

پپیتا

علامات

ابتدائی طور پر، چھوٹے زاویائی بھورے دھبے پرانے پتوں پر نمودار ہوتے ہیں اور آہستہ آہستہ اوپر کی طرف بڑھتے ہیں۔ مرض کے بڑھنے کے ساتھ، دھبے بڑے ہو جاتے ہیں اور گہرے حاشیے کے ساتھ ہلکے خاکستری ہو جاتے ہیں جبکہ اس سب کو ایک پیلے ہالے نے گھیرا ہوا ہوتا ہے۔ ان کا مرکز انحطاطی ہو سکتا ہے اور باہر گر جاتا ہے (گولی کا سوراخ)، جس سے پتے کو ایک کھردرا عنصر ملتا ہے۔ نم حالات میں، دھبے کافی بڑھ جاتے ہیں اور ایک دوسرے سے مل جاتے ہیں جس سے ہدف نما عنصر پیدا ہو جاتا ہے۔ بیضوی، گہرے بھورے دھبے کبھی کبھار پت ڈنڈیوں اور ڈنٹھلوں پر لگتے ہیں۔ عموماً پھلوں پر علامات پیدا نہیں ہوتیں مگر کچھ صورتوں میں بھورے دھنسے ہوئے دھبے طویل نم موسم کے دوران نمودار ہوتے ہیں۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

سیلون دار چینی کے نباتی تیلوں کے عروق (0.52 مائیکرو لیٹر/ملی لیٹر) کو پتوں پر زخموں کے حجم کو قابو کرنے کیلئے لگایا جا سکتا ہے۔ فصلوں کو پھلوں کے انفیکشن کا شکار ہونے سے پہلے ٹریٹ کرنا بیحد اہم ہے بصورت دیگر علاج کا کوئی اثر نہیں ہو گا۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ مینکوزیب، تانبے یا کلوروتھالونل پر مشتمل فطر کش ادویات کا میعادی اطلاق اس مرض کی علامات کو قابو کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے اگر علامات سنگین ہوں، مثلاً اگر پتوں کے سڑنے کا عمل وسیع پیمانے پر شروع ہو چکا ہو۔ فطر کش دوائی بینزی میڈا زول کے خلاف کچھ مزاحمت پیدا ہو چکی ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

مرض فطر کوری نیسپورا کیسیکولا کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ مُنطقَہ حارہ اور نیم مُنطقَہ حارہ خطوں میں سب سے زیادہ عام ہے۔ یہ کھیرے اور ٹماٹر کا ایک اہم مرض ہے اور کبھی کبھار پپیتے کو بھی متاثر کرتا ہے۔ یہ تخمکوں سے پھیلتا ہے جو پتوں کے نچلے حصے پر بنتے ہیں۔ تخمک ایک پودے سے دوسرے پودے تک ہوا اور بارش سے پھیلتے ہیں۔ بھاری انفیکشنز کی حوصلہ افزائی گیلے اور نم موسم کرتے ہیں۔ وسیع پیمانے پر پتے کا سڑنا پیداوار میں نقصانات اور پھل کے معیار میں گراوٹ کا سبب بنتا ہے۔ ثانوی میزبانوں میں کئی فالتو جھاڑیاں اور اس کے ساتھ ساتھ ناشپاتی، ثمر نان، کساوا، سویا بین یا بینگن شامل ہیں۔


احتیاطی تدابیر

  • مرض پپیتے کیلئے اتنا سنگین ثابت نہیں ہوتا کہ بچاؤ کی تدابیر کی منظوری دی جائے۔
  • پپیتے کو ٹماٹر اور کھیرے کے کھیتوں کے قریب اگانے سے پرہیز کریں۔
  • فالتو جھاڑیوں کا مؤثر نظم ایک فصل سے دوسری فصل تک منتقلی سے بچاتا ہے۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں