Peyronellaea glomerata
فطر
فوما بلائیٹ انفیکشن کی علامات صرف پرانے پتوں پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ متاثرہ پتے زاویائی، پیلے سے لے کر بھورے رنگ کے بے قاعدہ بکھرے ہوئے زخم پورے پتے پر ظاہر کرتے ہیں۔ جیسے جیسے مرض بڑھتا ہے، زخم بڑھ کر بڑے نشانات بنا لیتے ہیں جو بعد میں مدھم انحطاطی جگہوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں جن کے مراکز خاکستری اور حاشیے گہرے ہوتے ہیں۔ حتمی مرحلے میں، پتے مرجھانے لگتے ہیں اور اس کے بعد پت جھڑ شروع ہو جاتی ہے۔ متبادل میزبان پودوں میں عام تاک (وائٹس وینی فیرا) اور کینٹکی گراس (پوا پراٹینسس) شامل ہیں۔
یہ مرض پہلی علامات کے ظاہر ہونے کے فوراً بعد کاپر آکسی کلورائیڈ (0.3%) کو اسپرے کر کے اور اس کے بعد 20 دن کے وقفوں سے اسپرے کر کے قابو کیا جا سکتا ہے۔ پھلوں کو نیم کے پتوں کے عروق کے ساتھ ٹریٹ کرنا اور اس کے ساتھ سرد ذخیرے کو بروئے کار لانا پھلوں پر ذخیرے کے دوران لگنے والے کئی مرض زاؤں کی افزائش کو روک دیتا ہے۔
اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ بینومائل (0.2%) پر مشتمل فطر کش ادویات کو پہلی بار ظاہر ہونے پر اسپرے کریں، اس کے بعد 0.3% ملٹاکس کو 20 دن کے وقفے کے بعد اسپرے کرنا بھی فطر کو قابو میں رکھنے کیلئے بہترین کام دکھاتا ہے۔
فوما بلائیٹ ایک نیا مرض ہے مگر یہ آم کی کاشت کے علاقوں میں معاشی طور پر اہمیت حاصل کرتا جا رہا ہے۔ علامات فطر پائرونیلا گلومیراٹا کی وجہ سے ہوتی ہیں جسے پہلے فوما گلومیراٹا کہا جاتا تھا، چنانچہ اسی سے اس مرض کا عام نام رکھا گیا۔ یہ بیک وقت کئی جگہ موجود اور دور رس فطر ہے جو مٹی میں اور متعدد مردہ یا زندہ پودوں کے مواد (بیج، پھل، سبزیوں)، میں زندہ رہ سکتا ہے، عموماً بغیر کوئی علامت پیدا کیے۔ یہ بند جگہوں کے اندر بھی لکڑی، سیمنٹ، آئل پینٹ والی سطوحات اور کاغذ پر پایا جا سکتا ہے۔ یہ فطر عموماً مرض یافتہ بافتوں کا ثانوی حملہ آور سمجھا جاتا ہے۔ البتہ، کچھ میزبانوں میں اور کچھ مخصوص ماحولیاتی حالات میں (نم موسم اور بلند درجہ حرارت)، یہ مرض کو حرکت میں لاتا ہے۔ موزوں افزائش 26 ڈگری سینٹی گریڈ سے لے کر 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتی ہے۔