پپیتا

پپیتے اور آم کا اینتھراکنوز

Colletotrichum gloeosporioides

فطر

5 mins to read

لب لباب

  • پھلوں پر بڑے، گہرے بھورے زخم، عموماً پانی میں بھیگے ہوئے حلیے کے ساتھ۔
  • گلابی سے نارنجی دھبے زخموں کے اندر ہم مرکزی انداز میں اگتے ہیں۔
  • پھل قبل از وقت گر جاتے ہیں۔
  • علامات کٹائی کے بعد نمودار ہو سکتی ہیں، بالخصوص اگر پھلوں کو فریز میں رکھ دیا جائے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

2 فصلیں

پپیتا

علامات

اینتھراکنوز پتوں اور پتے کے ڈنٹھلوں پر خود کو ظاہر کرتا ہے لیکن یہ بنیادی طور پر پھل کا مرض ہے۔ علامات پتوں پر گہرے حاشیوں کے ساتھ خاکستری سے بھورے دھبوں کے بطور ظاہر ہوتی ہیں اور ایک پیلے ہالے کے اندر ہوتی ہیں۔ دھبے بعد میں بڑھ کر ضم ہو جاتے ہیں اور کافی جسامت والے انحطاطی حصے بنا لیتے ہیں۔ چھوٹے، ہلکے رنگ کے دھبے پہلے پھلوں کی جلد پر نمودار ہوتے ہیں۔ پھر جیسے جیسے یہ میچور ہوتے ہیں، یہ دھبے حجم میں خاطرخواہ حد تک بڑھ کر (تقریباً 5 سینٹی میٹر تک) اور پھر گول، گہرے بھورے زخموں میں تبدیل ہو جاتے ہیں جن کا حلیہ عموماً پانی میں بھیگا ہوا اور ابھرا ہوا ہوتا ہے۔ گلابی سے نارنجی دھبے زخموں کے اندر ہم مرکزی طور پر اگتے ہیں۔ چھوٹے، سرخی مائل بھورے، دھنسے ہوئے دھبے (2 سینٹی میٹر تک)، جن کو "چاکلیٹی دھبوں" کے بطور جانا جاتا ہے وہ بھی قابل مرئی ہوتے ہیں۔ پھل وقت سے پہلے گر بھی سکتے ہیں۔ علامات کٹائی کے بعد نمودار ہوتی ہیں خصوصاً اگر پھلوں کو یخ بستہ کر دیا جائے

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

اگر موسمی حالات سازگار ہوں تو بیسیل سبٹیلس یا بیسیلس مائلولیق فیسینز پر مبنی حیوی فطر کش ادویات مؤثر رہتی ہیں۔ بیجوں یا پھلوں کا گرم پانی سے علاج (20 منٹ کیلئے 48 ڈگری سینٹی گریڈ پر) کسی بھی فطر کی باقیات کو مار سکتا ہے اور کھیت میں یا نقل و حمل کے دوران مرض کے مزید پھیلنے کو روک سکتا ہے۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ ایزوکسی ٹروبن، کلوروتھالونل یا کاپر سلفیٹ پر مشتمل فطر کش ادویات کو باقاعدگی کے ساتھ اسپرے کر کہ انفیکشن کا خطرہ کم کیا جا سکتا ہے۔ ان مراکب کے ساتھ بیج کا علاج بھی کیا جا سکتا ہے۔ آخر میں، کٹائی کے بعد کی فطر کش ادویات کو کھانے کے معیار کے موم کے ساتھ ملا کر سمندر پار مارکیٹوں میں ترسیل کیے جانے والے پھلوں پر لگایا جا سکتا ہے تاکہ وقوع کم ہو سکے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

اینتھراکنوز دنیا بھر میں ایک اہم مرض مانا جاتا ہے۔ یہ مٹی سے پھیلنے والے فطر کولیٹوٹرائیکم گلوایوسپوریوآئیڈز کی وجہ سے ہوتا ہے۔ فطر بیجوں یا فصل کی باقیات میں مٹی میں زندہ رہتا ہے۔ جب حالات سازگار ہوں تو یہ کھیت کے اندر پیوستہ، غیر زخم یافتہ، کچے سبز پھلوں میں ہوا اور بارش کے چھینٹوں کے ذریعے پھیل جاتا ہے۔ مرض زا کے متبادل میزبانوں میں آم، کیلا اور ناشپاتی وغیرہ شامل ہیں۔ متوسط درجہ حرارت (موزوں 18 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہے)، بہت زیادہ نمی (97٪ یا اس سے زائد) اور کم پی-ایچ (5.8 سے 6.5) کھیت میں مرض کے بننے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ خشک موسم، بلند شمسی تابکاری یا شدید درجہ حرارت اس کی نشوونما کو روک دیتے ہیں۔ فطر کو اپنا حیاتیاتی چکر پورا کرنے کیلئے اس بات کی ضرورت ہوتی ہے کہ جس پھل کے اندر وہ ابتلا پذیر ہے وہ کسی حد تک پک جائے۔


احتیاطی تدابیر

  • کم بارشوں والے مقامات منتخب کریں۔
  • مزاحم انواع اور صحت مند بیج استعمال کریں۔
  • پودوں کے درمیان کافی جگہ دیں۔
  • غیر میزبان درخت جیسے کہ سٹرس یا کافی کو کھیت کے اندر یا اردگرد لگائیں۔
  • ہواداری بڑھانے کیلئے ہر سال درختوں کو چھانٹیں۔
  • گرے ہوئے پھولوں اور پتوں کو کھیت سے ہٹائیں۔
  • کھیت کو فالتو جھاڑیوں سے پاک کر دیں۔
  • اچھی نکاسی کے طریقے استعمال کریں۔
  • بدترین علامات سے اجتناب کیلئے جلدی کٹائی کریں۔
  • اچھی ہواداری والے ماحول میں پھل ذخیرہ کریں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں