گنا

گنے کے کالے دھبے

Sporisorium scitamineum

فطر

لب لباب

  • پودے میں سیاہ، چابک کی مانند ڈھانچے بنتے ہیں۔
  • پودوں کی نشوونما رک جاتی ہے۔
  • پتلے، سخت پتے ہوتے ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

گنا

علامات

گنے کے اگنے والی جگہ سے ایک سیاہ چابک کی مانند ڈھانچے نمودار ہوتے ہیں اور زیادہ تر معاملات میں، متاثرہ پودے اوپر پھیلتے ہیں۔ یہ بڑھنے والا چابک ڈھانچا ،پودے اور پھپھوندی کے ٹشو کا مرکب ہوتا ہے۔ پھپھوندی کے تخمک ،چابک کے ٹشو میں ذخیرہ شدہ ہوتے ہیں۔ تخمک کے خارج ہونے کے بعد، چابک کی گری باقی رہ جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ، پودوں کی نشونما رک جاتی ہے اور پتے، پتلے اور سخت ہو جاتے ہیں۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

متاثرہ شاخوں کو ہٹا دیں اور متاثرہ پودوں کے بچے کھچے مواد کو تباہ کر دیں۔ بیماری سے پاک، بیج کے مواد کو یقینی بنانے کے لیے،آپکو گنے کے ٹکڑوں کو 30 منٹ کے لیے 52 سینٹی گریڈ گرم پانی میں بھگو کر رکھنا چاہیۓ۔ اس کے علاوہ، آپ دو گھنٹے کے لیے ان کے ٹکڑوں کو 50 سینٹی گریڈ گرم پانی میں علاج کے طور پر رکھ سکتے ہیں۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ احتیاطی علاج کے ساتھ حیاتیاتی علاج پر بھی ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ پودے لگانے سے پہلے پھپھوندی مار دوا جیسے بینزامڈازول یا ٹرائڈیمیفون کے ساتھ علاج خطے میں بیماری کے واقعات کو کم کر سکتا ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

بیماری کے تخمک جو چابک کی خصوصیت کے ساتھ بنتے ہیں وہ ہوا اور متعدد کیڑوں سے پھیلتے ہیں۔ پھیلاؤ کا ایک اور ذریعہ، بیج بونے کے لیے گنے کی متاثرہ چھال کا استعمال کرنا ہے۔ گرم اور نمی والے حالات ،بیماری کے خطرے کو فروغ دیتے ہیں۔ متاثرہ گنا متعدد مہینوں کے لیے ظاہری علامات کے بغیر نشوونما پاتا ہے۔ دو یا چار ماہ بعد ( کبھی کبھار ایک سال کے بعد)، گنے کی اگنے والی جگہیں چابک بناتی ہیں۔


احتیاطی تدابیر

  • مزاحمتی اقسام لگائیں۔
  • بیماری سے پاک پودے کے مواد کا استعمال کریں۔
  • فصل کی وسیع پیمانے پر گردش کروائیں۔
  • پودا اگانے والے بیج کی ہیٹ تھیراپی کریں ( گرم نم ہوا کا علاج- ایم ایچ اے ٹی- 54 سینٹی گریڈ ،150 منٹ کے لیے یا دو گھنٹے کے لیے 50 سینٹی گریڈ پر گرم پانی کے ساتھ علاج کریں۔)۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں