چاول

دھان کا بھبکا

Magnaporthe oryzae

فطر

لب لباب

  • پتوں پر سیاہ کناروں کے ساتھ ہلکے دھبے بنتے ہیں۔
  • نوڈز بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔
  • شاخیں ٹوٹ سکتی ہیں۔
  • چھوٹے پودوں یا بڑے پودے مرجھا سکتے ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

چاول

علامات

دھان کا بھبکا پودے کے زمین سے اوپر موجود تمام اعضاء کو متاثر کرتا ہے: پتے، کالر، بین العقدین، گردن، پینیکل کے اعضاء اور کبھی کبھار پتے کا غلاف۔ پتے زرد سے سبز رنگ کے ہریاؤ، سلاخ جیسے یا بیضوی دھبوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ان زخموں کے حاشیے انحطاطی ہوتے ہیں اور مرکز بھورے سے سفید ہوتا ہے۔ دھبے کا سائز پودے کی عمر، قسم اور انفیکشن کے وقت پر مںحصر ہوتا ہے۔ جب زخم بڑھتے ہیں تو پتہ آہستہ آہستہ خشک ہو جاتا ہے۔ اگر پتوں اور غلافوں کے مقام ملاپ انفیکشن زدہ ہوں تو کالر کی سڑاند ظاہر ہو سکتی ہے اور مقام ملاپ سے اوپر موجود پتے مر سکتے ہیں۔ گانٹھیں بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ اس سے بھوری گانٹھیں اور تنوں کا ٹوٹنا بھی ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے کبھی کبھار مکمل تخمی پودوں یا نو عمر پودوں کی مکمل موت ہو جاتی ہے۔ بعد کے افزائشی مراحل میں، ایک سنگین پتے کے پھٹنے کا نفیکشن پتے کا حصہ کم کر دیتا جس کی وجہ سے اناج کی بھروائی اور پیداوار میں کمی آتی ہے۔ یہ دھان کا سب سے تباہ کن مرض ہے۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

تاحال، اس مرض کیلئے کوئی مؤثر حیاتیاتی کنٹرول کمرشل بنیادوں پر دستیاب نہیں ہے۔ پھپند اور مرض کے وقوع/پھیلنے پر اسٹریپٹومائسز یا سوڈوموناس بیکٹیریا پر مبنی پروڈکٹس کی زیست پذیری کو جانچنے کیلئے تجربات جاری ہیں۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیاتیاتی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ تھیرام کے ساتھ بیج کا علاج مرض کیلئے مؤثر ہے۔ ایزوکسٹروبن یا ٹرائیازولز یا اسٹروبیلیورنز کی فیملی کے فعال اجزاء پر مبنی پھپند کش ادویات بھی نرسری پر، کاشتکاری کے دوران اور پینیکل کے وقوع کے مراحل میں اسپرے کر کے دھان کے بھبکا کو قابو کیا جا سکتا ہے۔ اگلے حصوں پر ایک یا دو بار پھپندکش دوائی استعمال کرنا بھی مرض کو قابو کرنے میں مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

دھان کا بھبکا کی علامات ایک پھپند میگناپورتھے گریسیا کی وجہ سے ہوتی ہیں جو زرعی لحاظ سے دوسری اہم اناج جیسے کہ گندم، رائی، جو اور باجرے میں بھی بیماری پیدا کرتا ہے۔ یہ پھپند کٹائی کے بعد اسٹرا پر زندہ رہ سکتا ہے لہذا اگلے موسم میں جا سکتا ہے۔ پودے عموماً بلوغت کے بعد مرض زا کیلئے کم حساس ہو جاتے ہیں۔ سرد درجہ حرارت، بارشوں کی کثرت اور مٹی کی کم نمی مرض کو بڑھاوا دیتے ہیں۔ طویل عرصے تک پتے کی نمی بھی بیماری کیلئے درکار ہوتی ہے۔ اونچی زمین کے دھان میں، شبنم بننے کے قابلیت رکھنے والی جگہیں (دن اور رات کے درجہ حرارت میں زیادہ فرق) خطرے کا شکار ہوتی ہیں۔ بالآخر،زیادہ نائٹروجن یا کم سیلیکون کی سطحوں والی مٹی میں اگائے گئے پودوں میں مرض کے پیدا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔


احتیاطی تدابیر

  • صحت مند یا منظورشدہ بیج کا استعمال کریں۔
  • اپنے علاقے میں دستیاب قوت معدافعیت رکھنے والی اقسام کاشت کریں۔
  • موسم کے ابتدا میں بیج لگا دیں (بارش کے موسم کے آغاز کے بعد)۔
  • زیادہ نائٹروجن والی کھاد کے استعمال سے گریز کریں اور دو یا اس سے زائد معالجات میں اطلاق کو منقسم کریں۔
  • پودوں کو قحط کے تناؤ سے بچائیں۔
  • مستقل سیلاب زدگی برقرار رکھیں اور چاول کے کھیت میں نکاسی سے گریز کریں۔
  • فالتو جھاڑیوں اور متبادل میزبانوں کوتلف کریں۔
  • تمام بیماری زدہ پودوں کی باقیات کو ضائع کر دیں تاکہ کھیت میں پھپند منتقل نہ ہو۔
  • اگر مٹی میں سیلیکون کی کمی ہو تو سیلیکون کی کھادیں استعمال کریں۔
  • سیلیکون کے کم قیمت ذرائع میں بلند سیلیکون مواد والی چاول کی اقسام کی اسٹرا شامل ہیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں