مکئی

ہیڈ سمُٹ - سر پر کالا داغ

Sphacelotheca reiliana

فطر

5 mins to read

لب لباب

  • پھول تھوڑا یا پورا کالی پسی ہوئی پھپھوندی سے ڈھکا ہوتا ہے۔
  • کانرے اور نوک پر غیر معمولی لچکدار ڈھانچے نمودار ہوتے ہیں۔
  • متاثرہ کنارے گول یا آنسو کی شکل کے ہوتے ہیں اور یہ مکمل طور پر کالے پسے ہوے مادے سے بھرے ہوتے ہیں۔
  • دھبوں کے درمیان رگ دار لڑیوں کی پیچیدہ مقدار ہوتی ہے۔
  • کناروں پر کوئی ریشم یا اناج کے دانے نہیں ہوتے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

2 فصلیں

مکئی

علامات

بیماری کی ابتدائی علامات پودے کی بعد کی نشوونما کے مراحل جب پھول اور کنارے نمودار ہوتے ہیں تب ظاہر ہوتی ہیں۔ جھالر تھوڑے یا پورے کالی پسی ہوئی پھپھوندی سے ڈھکے ہوتے ہیں۔ کناروں یا پھول پر غیر معمولی پتے نما ڈھانچے بن جاتے ہیں۔ متاثرہ کنارے گول ہو جاتے ہیں اور پھر انکے صحت مند حصے گول ہوتے ہیں اور پھر یہ مکمل طور پر کالے پسے ہوے مواد سے بھر جاتے ہیں۔ رگ دار لڑیوں کی پیچیدہ مقدار جو پودے کے سخت ٹشو پر رہتی ہے یہ دھبوں کے درمیان مل جاتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ شاخوں کے ہونے کو بھی ایک ثانوی علامت کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

بھنورے جو پھپھوندی ( فلاسرس اوسکرس اور لیسٹرنیچش کوئرولیئس) حیاتیاتی کنٹرول ایجنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں۔ بیسیلس میگٹریئم سے خارج ہوئے بیکٹریا کے ساتھ بیج کا علاج کرنا بھی بیماری کے ہونے کو کم کر سکتے ہیں۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ پھپھوندی کو پودوں کو متاثر کرنے سے روکنے کے لیے بیجوں کو سسٹیمیٹک فنگیسائڈ ( کاربکسن) کے ساتھ علاج کریں پر یہ محدود کنٹرول ہی ہوگا۔ بیج کے اگنے کے مراحل میں ان فرو فنگیسائڈ کے ساتھ علاج کرنا بھی موثر ہے لیکن معاشی طور پر زیادہ مناسب نہیں۔

یہ کس وجہ سے ہوا

پھپھوندی سفیسلوتھیکا ریلیانا مٹی میں دھبوں کی صورت میں سالوں تک زندہ رہ سکتی ہے اور یہ جڑوں سے منتقل ہو جاتی ہے۔ یہ زیادہ تر بیج کے اگنے کے مراحل میں فصل میں پودوں کو متاثر کرتی ہے۔ پھپھوندی بعد میں پودے کے تمام حصں میں پروان چڑھتی ہے جس میں پھول اور کنارے شمار ہیں۔ اسکو کالے دھبوں کی نشونما کہا جاتا ہے جو جھالر کو ختم اور کبھی کبھار گودے کی جگہ لے لیتی ہے۔ زہریلے سامان سے زہر ایک فصل سے دوسری فصل تک پھیل سکتا ہے۔ مٹی کی کم نمی، گرم درجہ حرارت ( 21-27 ڈگری سینٹی گریڈ) اور غذائی اجزاء کی کمی بیماری کو فروغ اور بیماری کے پھیلاؤ کو فروغ دیتی ہیں۔ ایک بار بیماری لاحق ہو جائے تو متاثرہ پودوں پر نقصان کو کم کرنے کے لیے کوئی موثر علاج نہیں ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • مزاحم یا متحمل اقسام کا استعمال کریں۔
  • پودوں کو جلد لگائیں۔
  • ان اقسام کو اگائیں جو جلدی پروان چڑھ سکیں۔
  • اگر ممکن ہو تو تھوڑی گہرائی میں اگائیں۔
  • باقاعدگی سے زرخیز کریں اور خشک مٹی سے پرہیز کریں۔
  • کھیت کی اچھی نکاسی کو برقرار رکھیں۔
  • دھبوں کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متاثرہ پودوں کو جلا یا ہٹا دیں۔
  • مٹی کی زرخیزی کو مناسب نائٹروجن اور پوٹاشیم کے استعمال سے یقینی بنائیں۔
  • کاشت کاری کے بعد پودوں کے فضلے کو ہٹا دیں۔
  • چار سال یا اس سے زیادہ سالوں کے لیے فصل کی نان ہوسٹ کے ساتھ گردش کروایئں اور متبادل ہوسٹ سورگم سے پرہیز کریں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں