آلو

سیاہ پپڑی یا بھوسی

Rhizoctonia solani

فطر

5 mins to read

لب لباب

  • آلو کی سطح پر سخت، اُبھرے ہوئے سیاہ کالے دھبے نمودار ہو جاتے ہیں۔
  • اوپری جڑوں اور نئی شاخوں پر سفید پھپھوندی کی نشوونما کے ساتھ بھورے، کھوکھلے دھبے بنتے ہیں۔
  • پتے جزوی طور پر مُرجھا جاتے ہیں اور بد رنگ ہو جاتے ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

آلو

علامات

آلو کی گٹھلی ( کی سطح پر شکل اور جسامت میں بے ترتیب اُبھرے ہوئے کالے دھبے نمودار ہوتے ہیں۔ یہ کالے دھبے رگڑے یا کھرچے جا سکتے ہیں۔ دستی عدسے کی مدد سے سفید فطر کے مواد کو دھبوں کے ارد گرد دیکھا جا سکتا ہے۔ فطر نئی شاخوں اور تنوں پر، تنے کو روگ لگنے کی طرح علامات کا سبب بنتا ہے۔ جڑوں پر بھورے کھوکھلے دھبے بنتے ہیں جو اکثر سفید فطر کی نشوونما سے گھیرے ہوتے ہیں۔ اگر ٹہنی سڑنے لگے اور پانی اور غذایت کی نقل و حرکت بند ہو جاے تو پتے بد رنگ اور مرجھا جائیں گے۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

نالیوں یا لکیروں میں حیاتیاتی فطر کش دوائی ٹرائکوڈرما ہارزییئنم یا غیر مرض زا رہیزوکٹونیا کی نسل کا اطلاق کریں۔ یہ کھیت میں سیاہ پیپڑی یا بھوسی کی شدت کو کم کر سکے اور متاثرہ بصلے کی تعداد کو بھی کم کر سکے۔ ایک اور چیز جو ممکن ہے کہ مویشیوں کے گوبر کی کھاد کو کیاریوں میں استعمال کیا جائے یا سبز سرسوں کے فضلے کے ساتھ بایئو فومیگیشن کا اطلاق کریں۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیاتیاتی علاج کے ہمراہ حفاظتی اقدامات کے ساتھ ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ پھپھوندی سے پیدا ہونے والی بیماریوں جن میں سیاہ پپڑی یا بھوسی بھی شامل ہے، کے پھیلنے کے خلاف بیجوں کا فلوڈیاوکسینل یا تھیوفینیٹ میتھائل اور مینکوزیب سے علاج کرنا بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ اگانے کے دوران فلوٹینل یا ازوکسیسٹروبن سے فطر کے بڑھنے کو قابو کیا جا سکتا ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

سیاہ پیپڑی یا بھوسی پھپھوندی رہیزوکٹونیا سولانی سے ہوتی ہے۔ درجہ حرارت 5 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہو تو پھپھوندی مٹی میں لمبے عرصے تک زندہ رہ سکتی ہے ، یہاں تک کہ آلو کی غیر موجودگی میں بھی زندہ رہ سکتا ہے۔ بیماری مٹی سے ہا متاثرہ بصلہ کو بیجوں کے مواد کے طور پر استعمال کرنے سے بھی بڑھ سکتی ہے۔ پھپھوندی دراصل سڑنے کا سبب نہیں بنتی لیکن افزائش کے لیے بصلے کو استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ بیماری ٹھنڈے اور نم موسم میں پھیلتی ہے۔ پودے کی نشونما کے ابتدائی مراحل میں گرم درجہ حرارت ہونے سے بیماری کی شدت میں کمی ہوتی ہے۔ سیاہ پیپڑی یا بھوسی اور ٹہنی کا سڑنا ہلکی، ریت والی مٹی میں زیادہ عام ہوتا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • بیجوں کا مواد صحت مند پودوں یا تصدیق شدہ ذرائع سے استعمال کریں۔
  • موسم کی ابتدا میں پودے لگانے سے گریز کریں۔
  • بیجوں کے بصلہ کو گرم مٹی ( 8 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ کے درجہ حرارت) میں لگائیں۔
  • مٹی سے شاخوں کے جلدی نمودار ہونے کے لیے کم گہری نالیاں یا لکیریں بنائیں۔
  • فصل بدل کر لگائیں۔
  • کاشت کاری کے بعد مٹی میں غیر میزبان پودوں کے فضلے کو چھوڑ دیں۔
  • خشکی کے دوران خاص طور پر پودوں کو مناسب طریقے سے پانی دیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں