کھیرا

کھیرے کا کھرنڈ

Cladosporium cucumerinum

فطر

لب لباب

  • پتوں پر چھوٹے، پانی میں دھنسے ہوئے یا مدھم سبز دھبے جو بعد میں خشک ہو جاتے ہیں اور پیچھے کھردرے سوراخ چھوڑ جاتے ہیں۔
  • پھلوں پر چھوٹے، خاکستری، گوند رستے پھل جو بعد میں دھنسے ہوئے گڑھے بن جاتے ہیں۔
  • ثانوی بیکٹیریل انفیکشن کی وجہ سے پھلوں کا سڑنا۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

کھیرا

علامات

پتوں کی علامات متعدد چھوٹے، پانی میں بھیگے ہوئے یا مدھم سبز دھبوں کے طور پر نمودار ہوتی ہیں۔ یہ دھبے آہستہ آہستہ خشک ہو کر مر جاتے ہیں، سفید سے خاکستری ہو جاتے ہیں اور زاویائی ہو جاتے ہیں۔ عموماً زخم پیلے ہالے کے اندر ہوتے ہیں۔ ان کے مراکز پھٹ کر الگ ہو سکتے ہیں، جس سے پتوں میں کھردرے سوراخ رہ جاتے ہیں۔ سب سے شدید علامات انفیکشن زدہ پھلوں پر پیدا ہوتی ہیں اور کیڑے کے ڈنک سے مشابہ ہوتی ہیں۔ چھوٹے (تقریباً 3 ملی میٹر)، خاکستری، معمولی سے دھنسے ہوئے، گوند رستے دھبے پہلے نمودار ہوتے ہیں۔ بعد میں، دھبے بڑے ہو جاتے ہیں اور پھر بالآخر واضح دھنسے ہوئے گڑھے یا کھرنڈ بن جاتے ہیں۔ موقع پرست مرض زا جیسے کہ نرم سڑاند پیدا کرنے والے بیکٹیریا اکثر متاثر پھل پر حملہ آور ہو جاتے ہیں جو پھپھوندی جیسی خراب سڑاند کی بو پیدا کرتے ہیں۔ بیحد مزاحمت والے پھلوں پر، بالخصوص پیٹھوں اور لوکی میں، بے قاعدہ، ناب نما اجسام بن سکتے ہیں۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

کھیرے کے کھرنڈ کا براہ راست حیوی علاج ممکن نہیں۔ کاپر الومینیم مرکب پر مبنی فطر کش ادویات استعمال کریں جو مرض زا کے پھیلنے کو دھیما کرنے کیلئے سند یافتہ ہیں۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ کلوروتھالونل یا کسی کاپر-الومینیم کے مرکب پر مبنی فطر کش ادویات استعمال کریں۔ بیجوں کی سطح کی 0.5% سوڈیم ہائپوکلورائٹ سے 10 منٹ تک عفونت ربائی مرض زا کو ختم کر سکتی ہے۔ ڈائی تھیوکاربامیٹس، مینب، مینکوزیب، میٹریام، کیپٹافول، کلوروتھالونل اور اینیلازین پر مشتمل فطر کش ادویات بھی سی۔ کیوکیومیرینم کے خلاف موثر ہیں۔

یہ کس وجہ سے ہوا

یہ علامات فطر کلاڈوسپوریم کیوکیومیرینم کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں جو پودے کی باقیات میں، مٹی کی دراڑوں میں یا انفیکشن زدہ بیجوں میں سردیاں گزارتا ہے۔ بہار کے آغاز کا انفیکشن ان ذرائع میں سے کسی سے پیدا ہو سکتا ہے۔ فطر تخمک پیدا کرنے والے اجسام پیدا کرنے لگتا ہے اور تخمک ریلیز کر دیتا ہے۔ تخمک کیڑوں، کپڑوں یا آلات سے پھیلتے ہیں یا پھر طویل فاصلوں تک نم ہوا کے ذریعے پھیل جاتے ہیں۔ ہوا میں زیادہ نمی اور متوسط درجہ حرارت انفیکشن کے خطرے کو بڑھاتے ہیں۔ تقریباً 17 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب درجہ حرارت جو 12 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان تغیر پذٰر ہو، نم موسم، کثرت سے دھند، شبنم یا ہلکی بارش کے ساتھ اس فطر کی نشوونما کیلئے سب سے موزوں ہے۔ علامات فطر کے پودے کی بافت میں داخل ہونے کے 3 سے 5 دنوں کے اندر ظاہر ہو سکتی ہیں۔


احتیاطی تدابیر

  • صحت مند پودوں یا سند یافتہ ذرائع سے صحت مند پودوں کے بیج استعمال کریں۔
  • اگر دستیاب ہوں تو لچکدار انواع کا انتخاب کریں۔
  • اپنے پودوں کیلئے اچھی نکاسی آب والے علاقے منتخب کریں۔
  • جنس کدو کو بہار اور گرمیوں کے آخر اور خزاں کے شروع میں لگائیں کیونکہ کھرنڈ کیلئے گرم درجہ حرارت موزوں نہیں۔
  • غیر میزبان فصلوں جیسے کہ مکئی کے ساتھ فصل بدل کر لگانا تجویز کردہ ہے (2 یا اس سے زائد سال تک)۔
  • فالتو جھاڑیوں اور رضاکار جنس کدو کے پودوں کو قابو کریں۔
  • جب پودے بارش یا شبنم سے گیلے ہوں تو کھیتوں میں کام نہ کریں۔
  • نمی کو کم کرنے کیلئے پودوں کے درمیان کافی جگہ اور ہواداری کو یقینی بنائیں۔
  • اونچائی سے پانی نہ دیں اور فواروں سے آبیاری سے پرہیز کریں۔
  • فصلوں کو باقاعدگی سے علامات کیلئے مانیٹر کریں۔
  • انفیکشن زدہ پودوں اور پودے کے فضلے کو ہٹا کر تباہ کریں (جلا دیں یا دفنا دیں)۔
  • پاٹ اور پھولوں کے بکسوں اور اس کے علاوہ جنس کدو کو اگانے اور کاٹنے میں استعمال ہونے والے دیگر آلات و مواد کی عفونت ربائی کریں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں