دیگر

فیوسیریم وِلٹ

Fusarium oxysporum

فطر

لب لباب

  • پودوں کا مرجھانا۔
  • پتوں کا پیلا پڑنا۔ تنے کا اندرونی حصہ بھورے یا سرخ دھبوں کا شکار ہو جاتا ہے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

24 فصلیں
پھلی/سیم
کریلا
بند گوبھی
کنولا
مزید

دیگر

علامات

یہ پھپندی نقصان کے اعتبار سے مخصوص پیٹرنز کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ کچھ صورتوں میں، پودے چھوٹی عمر میں ہی مرجھانے کی علامات کا مظاہرہ کرنے لگتے ہیں اور ان کے پتے پیلے ہونے لگتے ہیں۔ بڑے پودوں میں عموماً پودے کے کچھ حصوں پر معمولی سے مرجھانے کی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ یہ علامات دن کے گرم ترین اوقات میں سب سے عام ہوتیں ہیں۔ پتے بے خضر ہو جاتے ہیں، عموماً صرف ایک طرف سے۔ تنے کے طولی حصے بھورے مائل سرخ بے خضری کا مظاہرہ کرتے ہیں جو پہلے بنیاد پر ہوتی ہے پھر اوپر تنے تک بڑھ جاتی ہے۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

کئی حیاتیاتی کنٹرول ایجنٹس، بشمول بیکٹیریا اور ایف۔ آکسیسپورم کے غیر مرض زا اسٹرینز جو مرض زاؤں کے خلاف مقابلہ کرتے ہیں انہیں فیوسیریم ولٹ کو کچھ قسم کی فصلوں میں قابو کرتے پایا گیا ہے۔ کچھ تیل فیوسیریم کی نشوونما کو دباتے ہیں۔ مٹی کے پی-ایچ کو 6.5 سے 7.0 تک ایڈجسٹ کرنا اور نائٹروجن کے ماخذ کے طور پر امومینیم کے بجائے نائٹریٹ کو استعمال کرنا مرض کی شدت کو کم کر سکتا ہے۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیاتیاتی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ اگر کوئی اور تدبیر کارگر ثابت نہ ہو تو آلودہ جگہ پر کیلشیم سائنامائیڈ لگائیں۔

یہ کس وجہ سے ہوا

فیوسیریم ولٹ پھپند پودے کے اندر خوراک اور پانی کی نقل وحمل والی نالیوں میں اگ گر متاثر کرتا ہے۔ پودے اپنی جڑوں کی سروں یا جڑوں میں موجود زخموں کے ذریعے براہ راست انفیکشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ جب کسی جگہ پر مرض زا آ جائے تو کئی سالوں تک فعال رہتا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • مٹی کی پی-ایچ کو 6.5-7.0 تک ایڈجسٹ کریں اور نائٹریٹ کو نائٹروجن کے ماخذ کے طور پر استعمال کریں۔
  • قوت معدافعیت رکھنے والی اقسام لگائیں۔
  • متاثرہ پودوں کو مانیٹر کریں اور ہٹائیں۔
  • پودوں کو نقصان سے بچانے کیلئے اپنے سامان کو صاف رکھیں۔ پوٹاش کھاد کی تجویز کردہ خوراک کا استعمال کریں۔
  • کٹائی کے بعد پودے کے فضلے پر ہل چلائیں اور جلا دیں۔
  • پھپند کو مارنے کیلئے انفیکشن زدہ حصے کو سیاہ پلاسٹک کے فوائل سے ڈھک کر تیز سورج کی روشنی میں رکھیں۔
  • 5 سے 7 سال تک گردشیں مٹی میں فطر کی سطحوں کو کم کر سکتی ہیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں