اسٹرابیری

پتے پرعمومی دھبے

Mycosphaerella fragariae

فطر

5 mins to read

لب لباب

  • عام طور پر پہلے پرانے پتوں پر ارغوانی رنگ کے دھبے نمودار ہوتے ہیں۔
  • جب یہ بڑھتے ہیں، ان کے درمیانی حصے سفید یا سرمئی ہوتے ہیں۔
  • پتے لا سبز، خشک ہو کر مر جاتے ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں
اسٹرابیری

اسٹرابیری

علامات

علامات اسٹراییری کی اقسام اور ماحولیاتی حالات پر منحصر ہوتی ہیں۔ عام طور پر پرانے پتوں کی اوپری سطح پر ارغونی دھبے( جو تین سے چھ ملی میٹر موٹے ہوتے ہیں) نمودار ہوتے ہیں، کبھی کبھار ہلکی سیاہ گول سی شکلوں کے ساتھ بھی ہوتے ہیں۔ کچھ حالات میں، جب دھبے بڑے ہوتے ہیں، تو یہ سفید سے خاکی بن جاتے ہیں اور بھوری گول سے شکلوں سے گھیرے ہو کر بڑھتے رہتے ہیں۔ سیاہ کناروں یا ہلکے درمیانے حصوں کے بغیر بھورے غیر معمولی دھبے، گرم نم موسم میں چھوٹے پتوں پر بن سکتے ہیں۔ بعد میں، پورا پتہ متعدد دھبوں سے ڈھک جاتا ہے اور لاسبز، خشک ہو کر مر جاتا ہے۔ نئے، چھوٹے پتے دراصل مرض زا کے لیے زیادہ حساس ہوتے ہیں۔ ڈنٹھل اور ٹہنیوں پر پانی کی نقل و حرکت میں مداخلت کے ساتھ بڑے دھبے بن سکتے ہیں اور یہ پودے کو ثانوی نامیاتی جراثیم کے ذریعے سے جراثیم کے حملے کے لیے زیادہ حساس بناتے ہیں۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

محلول جس میں بیکٹیریا بیسیلس سیرئس اور خمیر سیکچرومیسیز باولرڈی موجود ہو اسکو لیبارٹری ٹسٹ میں اتنی ہی قابلیت کے ساتھ استعمال کیا گیا ہے جیسا پھپھوندی مار دوا کو بیماری کو قابو کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ لیکن، ان مصنوعات کو بڑئے پیمانے پر تجربات کے طور پر ٹسٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیاتیاتی علاج کے ساتھ مل کر حفاظتی اقدامات کے ساتھ ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ بیماری کو قابو کرنا بہت مشکل ہے کیوںکہ پودے علامات ظاہر ہونے سے پہلے ہی بیماری کے اثرات کے امتحان سے گزرنے لگتے ہیں۔ فطر کش دوا جو کلوروتھلونل، میکلوبوٹینل یا ٹرفلومیزول پر مبنی ہو اسکو پہلی علامت ظاہر ہونے کے بعد اسٹرابیری پر پتے پر عام دھبوں کے مرض کو قابو کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ علاج بہار کی ابتدا یا تجدید کے بعد کرنا چاہیئے اور دو ہفتوں کے دورانیہ میں سپرے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

علامات پھپھوندی میکوسفیریلا فریگیریا کی وجہ سے ہوتی ہیں، جو مٹی پر پتوں کے فضلے میں پوری سردیاں گزارتے ہیں۔ بہار میں، یہ اپنی دوبارہ نشونما کرتے ہیں اور تخمک بناتے ہیں جو دوسرے پودوں کے نچلے پتوں تک پھیل جاتے ہیں۔ تخمک جو پتے کی پتری پر ہوتے ہیں یہ جراثیم کی ایک نالی بناتے ہیں جس کی پتوں کی https://www.cabdirect.org/cabdirect/abstract/20163004423 اوپری اور نیچلی سطحوں کے داخلی راستوں تک رسائی ہوتی ہے۔ جب یہ بڑھتے ہیں، پھپھوندی نئے تخمک کے گچھے بناتی ہے جو بارش اور ہوا سے نئے پتوں تک جاتے ہیں۔ کھیت میں انسان اور مشین کی سرگرمی بھی آلودگی کا ایک ذریعہ ہے۔ پھل براہ راست متاثر نہیں ہوتے، لیکن پتوں کا نقصان پھل کے معیار اور پیداوار کو کم کرتا ہے۔ بیماری کی نشونما دن کے وقت ڈھنڈے درجہ حرارت ( 25 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب) اور رات میں ٹھنڈے درجہ حرارت ، زیادہ نمی ، اور پتے کا زیادہ عرصے تک گیلا رہنے سے فروغ پاتی پے۔ ناقص کھیتی کی سرگرمیاں، جیسا کہ پودوں کے درمیان کم فاصلہ رکھنا، بیماری کے خطرے کو بڑھاتا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • تصدیق شدہ ذرائع سے بیجائی کے لیے بیجوں کے حصول کو یقینی بنایئں۔
  • لچکدار اقسام اگر آپ کے علاقے میں دستیاب ہوں تو ان کو اگائیں۔
  • ہلکی، اچھی نکاسی والی مٹی جہاں ہوا کی اچھی آمدورفت ہو وہاں پر لگایئں۔
  • کھیت اور ارد گرد کو گھاس سے پاک رکھیں۔
  • زیادہ نمی کے حالت سے بچنے کے لیے شام کے وقت پانی دینے سے گریز کریں۔
  • زیادہ نائٹروجن کے بغیر متوازن کھاد کا استعمال کریں۔
  • متاثرہ پودوں اور فصل کے فضلے کو ہٹا دیں اور فصل سے کچھ فاصلے پر ان کو جلا یا دفنا دیں۔
  • جب پتے گیلے ہوں تو کھیت میں کام نہ کریں اور پودوں کو زخمی کرنے سے گریز کریں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں