سیب

سیب کا کھرنڈ

Venturia inaequalis

فطر

5 mins to read

لب لباب

  • پتوں پر دقیق، زیتونی سبز یا بھورے دھبے جو بعد میں انحطاطی بافت کے بڑے نشانات کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔
  • متاثرہ پتے اکثر بد ہیئت ہو جاتے ہیں اور جلدی گر جاتے ہیں۔
  • پھلوں پر گہرے بھورے، ابھرے ہوئے، سخت اور کارک نما حصے۔
  • پھل کا مسخ ہونا اور چٹخنا جو پھل کا گودا افشاء کر دے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

سیب

علامات

سیب کے کھرنڈ کی ابتدائی قابل مشاہدہ علامات بہار کے موسم میں پتوں پر دقیق، گول، زیتونی سبز دھبوں کے صورت میں نمودار ہوتی ہیں، عموماً مرکزی رگ کے ساتھ۔ بڑے ہونے پر یہ بھورے مائل سیاہ ہو جاتے ہیں اور پھر بالآخر مد غم ہو کر انحطاطی بافت کے بڑے نشانات بنا لیتے ہیں۔ متاثرہ پتے عموماً بد ہیئت ہو جاتے ہیں اور جلدی گر جاتے ہیں جس کی وجہ سے سے شدید انفیکشنز کی صورت میں پت جھڑ شروع ہو جاتی ہے۔ کونپلوں پر، انفیکشنز کی وجہ سے چھالے پڑ جاتے ہیں اور چٹخنے کی وجہ سے موقع پرست مرض زا کو داخلہ مل جاتا ہے۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

اگر پیچھلے موس میں بیماری زیادہ تھی تو، سردیوں میں درختوں پر پھپھوندی کی نشوونما کو روکنے کے لیے مائو کاپر پھپھوندی مار دوا کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سلفر کے سپرے صرف مجموعی طور پر ایپل سکب کے خلاف موثر ہے۔ تاہم، نشوونما کے موسم کے دوران بیماری کو قابو کرنے کے لیے نامیاتی قابو کے طور پر سلفر اور پیریتھرن پر مبنی محلول موجود ہیں۔

کیمیائی کنٹرول

ہمیشہ اگر حیاتیاتی علاج کے ساتھ مل کر حفاظتی اقدامات کے ساتھ ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ بیماری کے بچنے کے لیے پھپھوندی جیس اکہ ڈوڈین، کپتان یا ڈینیتھیون کو ساپرے کیا جا سکتا ہے۔ ایک مرتبہ سکبک ی تشخیص ہو جائے تو، پھپھوندی کی نشوونما کو روکنے کے لیے پھپوھندی کش دوا ڈیفیکونیزول، میکلوبوٹینیل یا سلفر پر مبنی کا استعمال کر سکتے ہیں۔ مختلف کیمیائی گرہ سے پھپھوندی کش دوا کا استعمال مزاحمت کے بننے کو کم کرے گا۔

یہ کس وجہ سے ہوا

سیب کا کھرنڈ ایک بیماری ہے جو پھپھوندی وینٹوریا اینیکوالس سے ہوتی ہے۔ یہ زمین پر متاثرہ پتون م)ٰن سردیاں گزارتی ہے لیکن ا سکے ساتھ ساتھ لکڑیوں پر بھی۔ بہار کی شروعات میں، پھپھوندی اپنی نشوونما بڑاتی اور تخمک بنانے شروع کرتی ہے، جو بعد میں ہوا کے ستاھ دور دراز پھیل جاتے ہیں۔ یہ تخمک بڑھتے ہوئے پتوں اور پھلوں پر گرتے اور نئی بیماری شروع کرتے ہیں۔ بینا کھلے ہوئے پھل کے بیرونی حسوے سکب کے لیے زیادہ حساس ہوتے ہیں۔ تاہم، جیسے پھل پکتا یہ بیامری کے لیے کم حساس ہو جاتا ہے۔ نمی حالات، پتوں یا پھلون پر نمی بیماری کے لیے ضروری پے۔ متبادل ہوسٹ میں جنس کوٹونیسٹر، پیریکینتھا اور سوربس شامل ہیں ۔ سیب کی تمام اقسام سکب کے لیے حساس ہیں، گالا زیادہ حساس ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • متحمل یا مزاحم انواع استعمال کریں۔
  • مرض کی علامات کیلئے پھلواڑی کو مانیٹر کریں۔
  • متاثرہ پتوں، کونپلوں اور پھلوں کو چن لیں۔
  • پھل اتارنے کے بعد اپنے درختوں کے ارد گرد گرے ہوئے پتوں پر جھانپا پھیر دیں۔
  • متبادل طور پر، خزاں کے موسم میں پتوں پر 5٪ یوریہ لگائیں تاکہ ان کے گلنے کا عمل تیز ہو جائے اور فطر کی حیات زندگی میں رکاوٹ پیدا ہو۔
  • بافتوں کو توڑنے کا عمل تیز کرنے کیلئے اضافی پتوں کے کوڑے پر گیاہ تراش بھی چلایا جا سکتا ہے۔
  • چھانٹنے کے ایسے طریقے کا استعمال یقینی بنائیں جو ہوا کی زیادہ سے زیادہ گردش کی اجازت دے۔
  • شام یا علی الصبح کے اوقات میں پانی دیں اور اونچائی سے آبپاشی کرنے سے پرہیز کریں۔
  • پانی دیتے ہوئے بیل بوٹوں کو گیلا ہونے سے بچائیں۔
  • مٹی کی پی-ایچ بڑھانے کیلئے پت جھڑ کے بعد چونے کا استعمال کریں۔
  • درختوں کے نیچے ملچ پھیلائیں مگر تنے سے دور رکھیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں