دیکھ بھال
سویا بین (گلائسین میکس) باقلائیہ خاندان کی پھلی کی ایک قسم ہے جو مشرقی ایشیا کی مقامی ہے۔ یہ بنیادی طور پر اپنی قابل تناول پھلی کی وجہ سے جانی جاتی ہے جو اچھے پروٹین اور تیل فراہم کرتی ہے۔ سویا بین اگانے والے اہم ممالک میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ (کُل دنیا کا 32 فیصد)، برازیل (31 فیصد) اور ارجنٹینا (18 فیصد) شامل ہے۔
مٹی
صحت مند، زرخیز، کام کے قابل مٹی سویا بین اگانے کیلئے کارآمد ہے۔ خاص طور پر لومی مٹی بہترین کام کرتی ہے کیونکہ یہ مٹی میں نکاسی رکھتی ہے مگر پھر بھی نم رہتی ہے۔ سویا بین پودے 6.5 کے قریب پی ایچ کے ساتھ ہلکی سی تیزابی مٹی کو پسند کرتے ہیں۔ یہ فصل سطح سمندر سے 2000 میٹر تک کی بلندی تک اگائی جا سکتی ہے۔
آب و ہوا
سویا بین عموماً سرد، معتدل خطوں جیسے کہ وسط مغربی امریکہ اور جنوبی کینڈا میں اگائے جاتے ہیں مگر مقطہ حارہ کے موسم جیسے کہ انڈونیشیا بھی اچھے نتائج دیتے ہیں۔ یہ فصل گرم نشوونما کے موسم، پانی کی کافی مقدار اور سورج کی روشنی والے کسی بھی علاقے میں اگ سکتی ہے۔ سویا بین انجماد والے درجہ حرارت سے نقصان کا شکار ہو جاتے ہیں مگر یہ دیگر متعدد فصلوں جیسے کہ مکئی سے بہت کم حساس ہوتے ہیں۔ سویا بین کو 20 تا 40 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم از کم 500 ملی میٹر پانی والے نشوونما کے موسم کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ دن کی لمبائی سویا بین کی فصل کی پیداوار میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اچھی پیداوار تب حاصل ہوتی ہے جب دن 14 گھنٹوں سے کم کا ہو۔