کپاس کے پتے کا کرل وائرس - کپاس

کپاس کپاس

S

تھرپس کے حملے اور پتہ مروڑ وائرس کے حملے میں کیا فرق ہے۔ Difference Between the attack of Thrips and CLCV

*تھرپس کے حملے اور پتہ مروڑ وائرس کے حملے میں کیا فرق ہے۔ اور اسکا بہتر حل جاننےلیے یہ چھوٹی سے تحریر ملاخطہ فرمائیں۔* تحریر:- شاہزیب ارشاد (ایگری اینٹومالوجسٹ) کافی دن دن سے سوچ رہا تھا کہ زرعی معلومات کے حوالے سے اس بار کس عنوان پے کچھ اہم باتیں آپ سب کے ساتھ شئیر کروں۔ آجکل یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ اس ٹائم کچھ دوست حضرات تھرپس اور پتہ مروڑ وائرس کی تشخیص میں کافی کنفیوز ہیں اگرچہ اگر کسی فصل میں تھرپس کا شدید حملہ ہوتو اسکی کچھ علامات پتہ مروڑ وائرس سے ملتی ہے۔ نیچے کچھ اہم علامات بیان کی گئی ہیں۔ جن سے آپ ان دونوں میں فرق جان سکتے ہیں۔ *تھرپس کے حملے کی علامات :* • پتون کا مڑنا اور ان پر اوپری سطح پر سلوری لاینز کا بننا۔ • پتون کی رگوں کا پھول جاناـ • پتوں کی رگوں کا رنگ ہلکہ سیاہ پڑ جانا۔ • پتون کی رگوں جہان سے رس چوسا گیا وہاں کالا نشان پڑ جاناـ • پتوں کا سخت ہو گر بعض دفعہ پھٹنا شروع یو جانا۔ *پتہ مروڑ ؤائرس کی علامات :* • پتوں کا مڑنا اور سخت ہو جانا۔ • پتوں کی رگون کا سوجھ جانا اور انکا رنگ سیاہ پڑ جانا۔ • حملہ کے مکمل ہونے کے بعد پتے کے پیچھے ایک اور چھوٹے پتے کا نکل آنا۔ (یہ ایک اہم نشانی ہے) اسکو لیف انینش کہتےہیں۔ • اس پتے کی موجودگی سوفیصد کنفرم کرتا ہے کہ آپ کی فصل میں پتہ مروڈ وائرس ہے۔ *مزید وضاحت کے لیے تصاویر بھی ملاحظہ فرمائیں* تھرپس اور سفید مکھی (جوکہ پتہ مروڑ وائرس کا سبب بنتی ہے) دونوں کی حملے کی علامات تقریبا ایک جیسی ہیں۔ جو ایک اہم فرق ہےوہ اوپر بیان کیا گیا ہے۔ وائرس کا کوئی بھی علاج یا حل نہیں ہے۔ اسکو کنڑول کرنے کا صرف ایک طریقہ ہے جو کہ یہ ہے وائرس پھیلانے والے اس کیڑے (ویکڑ)کو ختم کیا جائے۔ اس حوالے سے میرے نزدیک سفید مکھی کے لیے فونیکمڈ زہر کافی بہتر یے اور دوسرا تھرپس کے لیے امیڈاکلوپر+فیپرونل کا کمبینیشن کافی بہترین ہے۔ امید کرتا ہون یہ تھوڑی سے باتیں آپ کو سمجھ آ گئی ہوں۔ جزاک اللہ

6ڈاؤن ووٹ
S

Thrips Cotton Leaf Curl Virus

2ڈاؤن ووٹ

کیا آپ کا بھی کوئی سوال ہے؟

اب سب سے بڑی زرعی آن لائن کمیونٹی میں شامل ہوں اور فصلوں کے حوالے سے اپنی ضرورت کی مدد حاصل کریں!

پلانٹکس ایپ ابھی مفت حاصل کریں!
M

تھرپس کے لے بہترین حل ریڈینث ہے

اَپ ووٹڈاؤن ووٹ
M

Shahzaib Kashan Bhutta Sir kindly tell me how to control white flies

اَپ ووٹڈاؤن ووٹ
A

Shahzaib Kashan Bhutta Good information

اَپ ووٹڈاؤن ووٹ
S

Ab Razzaq Malik شکریہ جناب

1ڈاؤن ووٹ
S

Mahar Sahab جناب مکھی کے حوالے سے مکمل معلومات کے لیے نیچے لنک پر کلک کریں Whiteflies

اَپ ووٹڈاؤن ووٹ
A

Shahzaib Kashan Bhutta آپ نے کہا تھرپس کیلیے امیڈا اور فیپرونل بہتر رہے گا جہاں تک مجھے معلوم ہے اس کہ لیے کلورفیناپائر اور ایسیفیٹ اچھے ذہر ہیں ۔ کیا آپکے بتاۓ گۓ ذہر ان دو ذہروں سے بہی اچھا رزلٹ دے سکتے ہیں۔

اَپ ووٹڈاؤن ووٹ
S

Ab Razzaq Malik جی بالکل کافی زہر زہر مختلف جگہوں پے مختلف رزلٹ دیتے ہیں۔ جیسے سندھ والی سائیڈ پے کلورفیناپائر اور ایسفیٹ کے کمبینشن کا اچھا رزلٹ ہے۔

1ڈاؤن ووٹ
A

Shahzaib Kashan Bhutta

اَپ ووٹڈاؤن ووٹ
M

Good

اَپ ووٹڈاؤن ووٹ
H

جناب پنجاب میی کلور فینا پیر کا رذلٹ زیرو ھیے آور امیڈا پلس فیپرو نل کا رذلٹ بوہت اچہا ہے

1ڈاؤن ووٹ
A

Hussain Khan Feld Men ameda 25 wp ya aur

اَپ ووٹڈاؤن ووٹ
H

Yas

اَپ ووٹڈاؤن ووٹ
S

Hussain Khan Feld Men جی

1ڈاؤن ووٹ
A

Shahzaib Kashan Bhutta میں جنوبی پنجاب بہاولپور سے ہوں۔آپ نے کل کہا کہ تھرپس کیلیے امیڈا اور فیپرونل کروائیں۔ ہمارے ہاں تھرپس کنٹرول نہیں ہو رہی تو کیا امیڈا اور فیپرونل باقی بہی کسی بیماری کو کنٹرول کرینگے یا کہ کوئی اور کیمیکل ساتھ ملا لیں کیونکہ سفید مکھی اور ہلکہ سبز تیلہ بہی ہے

اَپ ووٹڈاؤن ووٹ
S

Ab Razzaq Malik امیڈاکلوپرڈ اور فپرونل والی فارمولیشن لسنٹا کے نام سے دے رہی ہے۔ مکھی کے لیے فلونیکیمڈ بہترین ہے۔ میرا اپنا تعلق اسی بیلٹ سے ہے۔

اَپ ووٹڈاؤن ووٹ
H

تھر پس آور سبز تیلا کیلیے آپ ایبا مکٹن آور ایسیفٹ کرے

اَپ ووٹڈاؤن ووٹ

پلانٹکس کاشتکاری کے طریقوں کو بہتر کرتے ہوئے کاشتکاروں کی مدد کرتی ہے۔

پلانٹکس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں
جواب پر جائیں