Organically control of Mealybug. My Urdu artical about mealy bug. ملی بگ کو کیسے کنڑول کیا جائے۔؟ تحریر : شاہزیب ارشاد
کیمکل استعمال کئے بغیر، مادہ ملی بگ یا گدیڑی کو کنٹرول کرنے کا سستا اور آزمودہ طریقہ ، تحریر : شاہزیب ارشاد (ماہر حشریات) ملی بگ یا جس کو گدیڑی کے نام سے جانا جاتا ہے ایک ایسا کیڑا ہے جس کے جسم پر قدرتی طور پر پاؤڈری تہہ ہوتی ہے جو اسکی حفاظت کرتی ہے ۔ جب بھی آپ اس پر سپرے کرتے ہیں تو اس حفاظتی تہہ کی وجہ سے اس کو کچھ نہیں ہوتا ہے کیوں کے سپرے اندر تک نہیں جا سکتی ہے ۔ اس کا حل یہ ہے کہ کیمکل کو زیادہ مقدار میں سپرےکیا جائے مگر زیادہ سپرے کے استعمال سے آپ کی فصل یا پودے سٹرس میں آجاتے ہیں ، فصل کا قد چھوٹا رہ جاتا ہے اور پیلی پڑنا شروؑ ع ہو جاتی ہے ۔ اور زیادہ سپرے سے ملی بگ کا قدرتی دشمن کسان دوست کیڑا کرپٹولیمس مونٹوزائری(ایک بھونڈی بیٹل) بھی کیمکل کی زد میں آگر مرجاتا ہے ۔ اور ملی بگ کی تعداد حد سے زیادہ بڑھنا شروع ہوجاتی ہے ۔ اس کو کیسے کنٹرول کریں ؟ اگر ملی بگ کا حملہ آپ کے پودوں یا درختوں پے کم تعداد میں ہے تو آپ اس کو باتھوں کی مدد سے نکال کر زمین میں دبا دیں ۔ دوسرا زاتی تجرباتی آمودہ طریقہ یہ ہے کہ اگر آپ 10 لیٹر پانی میں 1 لیٹر مٹی کا تیل مکس کریں اور اس کیڑے پر سپرے کریں تو یہ کیٹرے ایک دن میں گر کر مر جاتے ہیں ۔ اس کے پیچھے سائنس یہ ہے کہ مٹی کے تیل کے استعمال سے ملی بگ کی حفاظتی تہہ اتر جاتی ہے اور وہ خالی دھوپ لگنے سے مر کر گر جاتے ہیں ۔ یہ طریقہ کپاس ، آم اور جو جن پودوں پر حملہ ہو آپ اتعمال کر سکتے ہیں ۔ یہ 100 فیصد آزمایا ہوا طریقہ ہے ۔ آپ کو کوئی اور زہریلی سپرے استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ملی بگ کا قدرتی دشمن کسان دوست کیڑا کرپٹولیمس مونٹوزائری(ایک بھونڈی بیٹل) ہے اسکو کھیت میں پرورش بھی کافی ملبے عرصے کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے ۔ جزاک اللہ
Naveed
2619
4 سالوں پہلے
Really I had gone for last year its 100% effective but after this spary you must go for ISABION it will give boost in growth of your plants. They become healthy. Jazak Allah
Shahzaib
166384
4 سالوں پہلے
Naveed Ajmal Khan Thank you so much for your feedback. Yeah Isabion is good & effective Growth enhancer 😊 Wellcome Back Naveed Ajmal Khan Happy to have you in Plantix community. A progressive farmer 👍 Thanks for sharing your experience.
Shahzaib
166384
4 سالوں پہلے
Rao Hassan Riaz Check this information about Mealybug
کیا آپ کا بھی کوئی سوال ہے؟
اب سب سے بڑی زرعی آن لائن کمیونٹی میں شامل ہوں اور فصلوں کے حوالے سے اپنی ضرورت کی مدد حاصل کریں!
پلانٹکس ایپ ابھی مفت حاصل کریں!Naveed
2619
4 سالوں پہلے
Dear Shahzaib Kashan Bhutta I am always with plantix actually I am trying to test some new formulation to control white fly Thrips and other suking insecticides as well as all type of fungal infections of cotton, yesterday I sprayed and unlikely today early morning rain started so I can't get proper result of it, insha Allah I will share the formula with in a week so plz guide me I will thankful to you jazak Allah
Shahzaib
166384
4 سالوں پہلے
Hi Naveed Ajmal Khan I'm happy to know about this. On which chemical combination you are testing? Flonicamd+fipronil is also best at this time.