دیگر

قلمہ سبز/اونی جؤں

Eriosoma lanigerum

کیڑا

5 mins to read

لب لباب

  • پتوں اور ٹہنیوں کا مرجھانا اور پیلا پڑنا۔
  • چھالوں، ٹہنیوں اور جڑوں پر پت روگ اور سوجن کے ابھار۔
  • غذا حاصل کرنے والی جگہوں پر سفید، ملائم غلاف۔
  • موقع پرست مرض زا کیلئے حساس ہے۔
  • ٹھہری ہوئی افزائش۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

3 فصلیں
سیب
ناشپاتی
گنا

دیگر

علامات

سفید بالوں والے کیڑوں کو کلیوں، ڈالیوں، شاخوں اور حتی کہ جڑوں پر بھی غذا حاصل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بدہیئت پتے، پیلے پڑتے شاخ و برگ، ناقص افزائش اور شاخ کا سرے سے پیچھے کی جانب مرنا اس سرگرمی کا نتیجہ ہیں۔ ایک سفید، ملائم غلاف اور پت رس غذا کے مقامات کے قریب ظاہر ہوتا ہے۔ چھال اور ڈالیوں پر، پت روگ اور سوجن والی جگہوں کا بننا بھی مخصوص ہے۔ جؤں کی زیر زمین اشکال بھی جڑوں پر حملہ آور ہوتی ہیں اور بڑی سوجن والی جگہوں یا بڑی گانٹھوں کا باعث بنتی ہیں۔ پانی اور غذائیت کی ناقص نقل و حمل درختوں پر پیلاہٹ ظاہر ہونے کی وضاحت کرتا ہے۔ یہ صفے ہر سال جؤں کے غذا حاصل کرنے کی وجہ سے حجم میں بڑھتے ہیں۔ کیڑوں کی وجہ سے ہونے والے زخم اور پت رس کی موجودگی بھی موقع پرست فطر کو لبھاتی ہے جو انفیکشن زدہ ٹشوز کو کالک والی پھپھوندی سے ڈھک سکتا ہے۔ نو عمر درخت ابتلاء کا شکار ہونے پر باآسانی جڑ سے اکھڑ سکتے ہیں۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

اسپرے کے محلول رکھ جوؤں کے خارج کردہ اونی غلاف میں داخل ہو کر انہیں مارنے کے قابل ہونے چاہئیں۔ پتلے الکحل والے محلول یا حشرات کش صابن کے چھینٹوں کو بھی اونی جگہوں پر مار کر ان کی کالونیوں کو پریشان کیا جا سکتا ہے۔ اچھی کوریج اور پہلی بار اطلاق کے 7 دن بعد فالو اپ اسپرے لازمی ہے۔ طفیلی یا شکار خور کیڑے جیسے کہ لیس ونگز، لیڈی بگز (ایگزوکومس قواڈریپسٹیولاٹس)، ہور فلائز لاروے اور طفیلی بھڑیں (ایفیلینس مالی) آبادیوں کو قابو کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ مصنوعی مہاجرین شکار خور ائیر وگز مثلاً فورفیکولا اوریکیولاریا کی آبادیوں کو بڑھاتے ہیں۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ کیمیائی کنٹرولز بچاؤ کے طور پر یا پھر تعین کے بعد استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ نظامی معالجات رکھ جوؤں کو علاج کیے گئے درختوں سے غذا حاصل کرنے سے دور بھگانے کیلئے مفید ہو سکتے ہیں۔ بدقسمتی سے، یہ مفید کیڑوں کیلئے بھی نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔ متعامل اسپرے میں ڈیلٹامیتھرن، لیمبڈا سائلوتھرن اور ایسیٹامیرپرڈ پر مبنی فارمولیشنز ہونی چاہئیں کاربامیٹس اور پائریتھرائیڈز سے بچنا چاہیئے کیونکہ یہ طفیلی اور شکار خور جانوروں کو مار کر رکھ جوؤں کے پھیلنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ پھول والے درختوں پر اسپرے نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ اس سے زیرہ پوش کرنے والے حشرات کو خطرہ ہو سکتا ہے

یہ کس وجہ سے ہوا

علامات اونی جؤں ایریوسوما لینیجیرم کی غذائی سرگرمی کی وجہ پیدا ہوتی ہیں۔ زیادہ تر رکھ جوؤں کے برعکس، یہ شاخ و برگ کے بجائے لکڑی والے تنوں سے عرق چوستی ہیں۔ اس کیڑے کی شناخت اس کے سفید، موٹے، ملائم مومی غلاف سے ہوتی ہے۔ یہ اپنے میزبان پر چھال کی دراڑوں میں یا پرانی غذائی جگہوں کے گرد سبرائزڈ زخموں پر سردیاں گزارتی ہیں۔ جب بہار کے موسم میں درجہ حرات بڑھتا ہے تو رکھ جوؤئیں دوبارہ فعال ہو جاتی ہیں اور سکرز، نو عمر ٹہنیوں اور شاخوں سے حساس جگہوں (پتلی چھال والی جگہوں) کی تلاش میں چھلانگ لگا دیتی ہیں۔ وہاں، یہ ندیدے پن سے کھاتی ہیں، چھال کے نیچے سے عرق چوستی ہیں اور ملائم بال چھوڑنے لگتی ہے جو بالآخر کالونی کو ڈھک لیتے ہیں۔ اس کے بعد موقع پرست فطر ان کھلے ہوئے زخموں میں کالونی آباد کر سکتے ہیں۔ گرمیوں کے دوران، بالغان پر نکال کر نئے میزبان پودوں کی تلاش میں اڑ سکتے ہیں۔ پھلواڑیوں کے قریب موجود ایلم درخت سیب کی پھلواڑیوں میں رکھ جوؤں کی نقل مکانی کو بڑھا سکتے ہیں۔


احتیاطی تدابیر

  • اگر دستیاب ہوں تو مزاحم انواع منتخب کریں۔
  • متوسط ابتلاء کی صورتوں میں کیڑے کو برش کے ذریعے مانیٹر اور رگڑ کر صاف کیا جا سکتا ہے۔
  • درختوں کو تقویت دینے کیلئے فورٹیفائرز یا متوازن کھاد کا استعمال کریں۔
  • حشرات کش ادویات کے اضافی استعمال سے گریز کریں کیونکہ اس سے مفید کیڑوں کی آبادیوں میں کمی ہو سکتی ہے۔
  • بننے والی کالونیوں کو ہٹانے کیلئے گرمیوں کے آخر میں گرمیوں کی کاٹ چھانٹ کریں۔
  • متاثرہ نو عمر ٹہنیوں اور شاخوں کو ہٹا دیں۔
  • جوؤں کیلئے حالات کم سازگار بنانے کی خاطر درختوں کی بنیاد پر موجود سکرز کو ہٹا دیں۔
  • جوؤں کی کالونیاں کی حوصلہ شکنی کیلئے بڑے کاٹ چھانٹ کے کٹس کو کمرشل کاٹ چھانٹ کے پینٹ سے پینٹ کر دیں۔
  • سیب کے درخت کی پھلواڑیوں کے قریب ایلم کے درخت نہ لگائیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں