ٹماٹر

ٹماٹر کا پیلہ پتہ مروڑ وائرس

TYLCV

وائرس

5 mins to read

لب لباب

  • چھوٹے پتوں اور شاخوں کی نشوونما رک جاتی ہے۔ پتے مڑ اور مرجھا جاتے ہیں۔
  • پتے پیلے ہو جاتے ہیں۔
  • پھل کی تعداد کم ہو جاتی ہے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

ٹماٹر

علامات

جب یہ مرض پودوں کو ان کے نشوونما کے مراحل میں متاثر کرتا ہے تو، ٹماٹر کا پیلہ پتہ مروڑ وائرس چھوٹی جڑوں اور پتوں کی نشونما کو کم کرتا ہے ، جو پودے کی کم نشوونما کا سبب بنتا ہے۔ بڑے پودوں میں، بیماری سے پودوں کی شاخیں زیادہ، پتے موٹے اور مڑے، اور کنارؤں پر اندرونی رگیں لا سبز ہو جاتی ہیں۔ بیماری کے بعد کے مراحل میں، یہ ایک چمڑے نما ساخت میں تبدیل ہو جاتے ہیں اور ان کے لا سبز کنارے اوپر اور اندر کی طرف مڑ جاتے ہیں۔ اگر بیماری پھول کھلنے کے مراحل سے پہلے ہو جائے تو ، پھلوں کی تعداد بہت کم ہو جاتی ہے یہاں تک کہ انکی سطح پر کوئی نمایاں علامت بھی ظاہر نہیں ہوتی۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

افسوس، ٹماٹر کا پیلہ پتہ مروڑ وائرس کے خلاف کوئی متبادل علاج نہیں جانتے۔

کیمیائی کنٹرول

ہمیشہ حیاتیاتی علاج کے ساتھ مل کر حفاظتی اقدامات کے ساتھ ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ کیڑے مار دوا جیسا کہ ارگینوفوسفیٹ، کاربایٹس اور پیراتھرائڈ اور امیڈیکلوپرڈ کو مٹی کو ہموار کرنے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے یا بیج بونے کے وقت سپرے کرنا سفید مکھیوں کی تعداد کو کم کرتا ہے۔ تاہم، ان کا زیادہ استعمال سفید مکھیوں میں اس کے خلاف مزاحمت کو بڑھا سکتا ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

ٹماٹر کا پیلہ پتہ مروڑ وائرس بیج سے پیدا نہیں ہوتی اور نہ ہی یہ خود کار طریقے سے پھیلتی ہے۔ یہ بیمسیا ٹباسی کی نسلوں کی سفید مکھیوں سے پھیلتی ہے۔ یہ سفید مکھیاں متعدد پودوں کے پتوں کی نچلی سطح پر پلتی ہیں اور یہ چھوٹے حساس پودوں کی طرف مائل ہوتی ہیں۔ مرض چوبیس گھنٹوں کے اندر مکمل طور پر لاحق ہو جاتا ہے اور زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ خشک موسم سے فروغ پاتا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • مزاحمتی یا متحمل اقسام کا استعمال کریں۔
  • سفید مکھی کی زیادہ تعداد کو روکنے کے لیے جلدی پودے لگائیں۔
  • فصل کی ان پودوں کے ساتھ ادل بدل کروائیں جو کیڑوں کے لیے حساس نہ ہوں۔
  • نان ہوسٹ پودوں جیسا کہ حلوہ کدو اور ککڑی کھیرے کی قظاروں کے ساتھ مخلوط کاشت کاری کریں۔ کیاریوں کو ڈھکنے کے لیے جالوں کا استعمال کریں۔
  • ٹماٹروں کے ساتھ متبادل ہوسٹ پودوں کو لگانے سے گریز کریں۔
  • کیاری یا کھیت میں سفید مکھی کے دائرہ حیات کو توڑنے کے لیے ملچ کا استعمال کریں۔
  • پیلے چپچپے پلاسٹک جالوں کا استعمال کریں۔
  • کھیت کا معائنہ کریں، متاثرہ پودوں کو ہاتھ سے اٹھائیں اور ان کو دفنا دیں۔
  • کھیت کے اندر اور اردگرد گھاس کو تلاش کریں اور ختم کر دیں۔
  • کٹائی کے بعد پودے کی باقیات پر گہرا ہل چلائیں یا ان کو جلا دیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں