سیاہ اور سبز چنا

ارد پر زنگ

Uromyces phaseoli

فطر

5 mins to read

لب لباب

  • پتوں کے نچلے حصے پر چھوٹے، گول سرخی مائل بھورے آبلے۔
  • آبلے بعد میں ضم ہو کر بڑے حصوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں اور پتے کے اوپری حصے پر بھی نمودار ہوتے ہیں۔
  • موسم کے آخری حصے میں خطی، گہرے بھورے حصے نمودار ہوتے ہیں۔
  • انفیکشن ڈنٹھلوں، پھلیوں اور تنوں پر نمودار ہو سکتا ہے۔
  • پتے خشک ہو جاتے ہیں، سکڑ جاتے ہیں اور گر جاتے ہیں جس کا نتیجہ پت جھڑ اور پیداوار میں کمی کی صورت میں نکلتا ہے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے


سیاہ اور سبز چنا

علامات

ابتدائی علامات عموماً پتے کے نچلے حصے پر چھوٹے، گول، سرخی مائل بھورے آبلوں کی صورت میں نمودار ہوتی ہیں جو سفید فطر کی نشوونما کے دھبوں کے درمیان ہوتے ہیں۔ یہ آبلے چھوٹے گروہوں میں ظاہر ہو سکتے ہیں جو بعد میں مل کر پتے پر بڑے حصے بنا لیتے ہیں۔ مزید برآں، قطاری، گہرے بھورے حصے موسم کے آخری حصے میں نمودار ہوتے ہیں۔ بھاری انفیکشن پتے کی اوپری سطح کو متاثر کرتا ہے جس کا نتیجہ پتوں کے آبلوں سے بھر جانے کی صورت میں نکلتا ہے۔ پتے خشک ہو سکتے ہیں، سکڑ سکتے ہیں اور گر سکتے ہیں۔ مرض کے اس مرحلے پر، ڈنٹھلیں، پھلیاں اور تنے بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ شدید پت جھڑ کا نتیجہ پیداوار کے سنگین نقصانات میں نکل سکتا ہے۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

سالویا آفیشنالس اور پوٹینٹیلا ایریکٹا کے پودوں کے عروق انفیکشن کے دریافت ہونے کے بعد فطر کی نشوونما کے خلاف بچاؤ کی تدابیر کے بطور کافی مؤثر ہوتے ہیں۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ اگر انفیکشن بعد کے مراحل میں شناخت کیا گیا ہے تو کیمیائی علاج کارگر ثابت نہیں ہوں گے۔ اگر فطر کش ادویات درکار ہوں تو مینکوزیب، کاربنڈازم، پروپیکونازول، تانبے یا گندھک کے مراکب کو برگی اسپرے کے بطور استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کا اطلاق پہلی بار انفیکشن ظاہر ہونے کے فوراً بعد کر دیں اور پھر 15 دنوں کے بعد دہرائیں۔

یہ کس وجہ سے ہوا

مرض مٹی کے اندر فصل کے فضلے میں یا متبادل میزبانوں پر زندہ رہتا ہے۔ بنیادی انفیکشن تخمکوں کے مٹی سے پودے کی بنیاد پر موجود پرانے پتوں پر منتقل ہونے کے ذریعے پھیلتا ہے۔ ثانوی منتقلی ہوا کے ذریعے ایک پودے سے دوسرے پودے تک ہوتی ہے۔ گرم درجہ حرارت (26 ڈگری سینٹی گریڈ)، نمی اور ابر آلود موسم رات کے دوران بھاری شبنم کے ہمراہ انفیکشن کے آغاز اور پھیلاؤ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔


احتیاطی تدابیر

  • صحت مند پودوں یا مرض زا سے پاک بیجوں سے بیج استعمال کریں۔
  • اگر آپ کے علاقے میں دستیاب ہوں تو متحمل یا مزاحم انواع لگائیں۔
  • اپنے کھیت کے ارد گرد متبادل میزبان پودوں کو لگانے سے پرہیز کریں۔
  • متبادل میزبانوں اور فالتو جھاڑیوں کو اپنے کھیت سے ہٹائیں۔
  • انفیکشن زدہ پودے کے اعضاء کو کو مانیٹر کریں اور ہٹائیں۔
  • ہر تین سے چار سالوں میں غیر میزبان فصلوں کے ساتھ فصل تبدیل کر کہ لگانا یقینی بنائیں۔
  • گہرا ہل چلائیں اور پودے کے فضلے کو جلا کر یا ہل چلا کر تباہ کریں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں