سویا بین

سویابین کا انتھراکنوز

Colletotrichum truncatum

فطر

5 mins to read

لب لباب

  • ڈوڈوں اور شاخوں پر بے ترتیب بھورے دھبے بنتے ہیں۔
  • رگیں بھوری اور پتے مڑ جاتے ہیں۔
  • بانجھ بیج کے ساتھ ڈوڈے بنتے ہیں۔
  • ابتلا زدہ تخمی پودے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

سویا بین

علامات

اکثر علامات کے بغیر، انتھراکنوز، سویابین کی شاخوں ، ڈوڈوں اور پتوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ علامات صرف تولیدی نشوونما کے مرحلے کے دوران نظر آتی ہیں۔ جب موسمی حالات گرم اور نم ہو جاتے ہیں تو شاخوں اور ڈوڈوں پر چھوٹے بے ترتیب سیاہ دھبے ظاہر ہوتے ہیں۔ یہ دھبے خود کو چھوٹے سیاہ دھبوں میں ڈھک لیتے ہیں۔ پتے مڑ جاتے ہیں اور رگیں بھوری ہو جاتی ہیں۔ شدید متاثر ڈوڈوں پر چھوٹے بانجھ بیج بنتے ہیں۔ بیج کے مواد میں ابتدائی مرض مرجھانے کی طرف لے جاتا ہے۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

انتھراکنوز کے خلاف ابھی تک حیاتیاتی علاج دستیاب نہیں ہے۔

کیمیائی کنٹرول

اگردستیاب ہو تو حیاتیاتی علاج کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر پر مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ اگر بیج 5 فیصد سے زائد متاثر ہوں تو پھپھوندی مار دوا کے ساتھ علاج کی تجویز دی جاتی ہے۔ کلوروتھالنیل، تانبے کے سپرے یا پروپیکونازول اور نظامی فنگائشی تھائیپیٹیٹ-میڈل استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

یہ کس وجہ سے ہوا

جراثیم ایک سال سے زائد عرصہ تک پودوں کے مواد پر زندہ رہ سکتا ہے۔ زیادہ فضلے پر بننے والا تخمک ، ہوا اور بارش سے اوپری پتوں تک پہنچ جاتا ہے۔ مرض عام طور پر اس وقت ہوتی ہے جب پتوں کا گیلا پن، بارش یا اوس کا دورانیہ ایک دن میں 12 گھنٹے سے زائد ہو جائے ۔ مجموعی طور پر، بیماری کی پیداوار پر بہت کم اثر ہوسکتا ہے، لیکن بیج کا معیار کم ہو سکتا ہے۔ علاقوں میں سازگار حالات (گیلی مٹی، گرم اور خشک موسم) کے ساتھ، پیداوار کے نقصانات زیادہ ہوسکتے ہیں۔


احتیاطی تدابیر

  • اعلیٰ تصدیق شدہ معیار کے بیج بوئیں۔
  • اگر متحمل اقسام موجود ہیں تو خوردہ فروش سے مشورہ کریں۔
  • 50 سینٹی میٹر سے کم فاصلے پر قطاریں نہ بنائیں۔
  • باقاعدگی سے پودوں کا معائنہ کریں اور آلات اور سازوسامان کو صاف کریں۔
  • مناسب درجہ حرارت پر بیج ذخیرہ کریں۔
  • ہل چلایئں اور پودے کے فضلے کو دفنا دیں یا انھیں جلا دیں۔
  • جراثیم کو بڑھنے سے روکنے کے لیے غیر میزبان فصل کے ساتھ گردش کروائیں۔۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں