چاول

دھان کے بھورے دھبے

Cochliobolus miyabeanus

فطر

5 mins to read

لب لباب

  • پودوں کے اوپر بھورے مائل سے درمیانے سفید اور سرخی مائل حاشیوں کے ساتھ گول، بھورے انحطاطی دھبے ۔ تنوں اور پتوں کا پیلا ہونا اور مُرجھانا۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

چاول

علامات

اس بیماری کو علامات کی ایک وسیع رینج کے ساتھ خصوصیت حاصل ہے۔ تاہم، ٹلرنگ کے مرحلے کے دوران گول یا بیضوی، پیلے ہالے کے ساتھ بھورے دھبوں کی موجودگی انفیکشن کی سب سے نمایاں علامت ہے۔ جیسے ہی یہ بڑھتے ہیں، دھبے کے درمیان میں خاکستری مرکز بن جاتا ہے اور سرخی مائل بھورا حاشیہ ظاہر ہوتا ہے۔ تنوں کا رنگ خراب ہو جانا ایک اور خصوصی علامت ہے۔ حساس اقسام پر، زخموں کی لمبائی 5-14 ملی میٹر تک جا سکتی ہے اور پتوں کے مرجھانے کا سبب بن سکتی ہے۔ مزاحمتی اقسام پر، زخم پیلے بھورے ہوتے ہیں اور پن کے اوپری حصے کی جسامت کے ہوتے ہیں۔ چھوٹے پھولوں کی انفیکشن نامکمل یا منتشر دانوں اور اناج کے معیار کی کمی کا سبب بنتی ہے۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

اس بات کا یقین کرنے کے لئے کہ بیج آلودہ نہیں ہیں، 10 سے 12 منٹ تک گرم پانی (53-54 ڈگری سینٹی گریڈ) میں بیج کے دھلاؤ کی تجویز کی جاتی ہے۔ نتائج کو بہتر بنانے کے لئے، گرم پانی سے علاج سے پہلے بیجوں کو 8 گھنٹے کے لئے ٹھنڈے پانی میں رکھیں۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیاتیاتی علاج کے ساتھ مل کر حفاظتی اقدامات کے ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں. بیماری کو روکنے کا بہترین طریقہ بیج کے علاج کے طور پر پھپند کش ادویات کا استعمال ہے (مثلاً آئپروڈیون، پرپیکونازول، ازاکسیسٹروبن، ٹرائیفلوکسیسٹروبن اور کاربنڈازم)

یہ کس وجہ سے ہوا

علامات کوکلیوبولس میابینس پھپھوندی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ یہ بیجوں میں چار سال سے زیادہ زندہ رہ سکتی ہے اور ہوا کے ذریعے ایک پودے سے دوسرے پودے تک پھیل سکتی ہے۔ بیمار پودوں کی باقیات جو کھیتوں میں رہ جاتی ہیں اور گھاس پھونس بیماری کے پھیلاؤ کے دیگر عام ذریعے ہیں۔ بھورے دھبے فصل کے تمام مراحم میں واقع ہو سکتے ہیں، لیکن انفیکشن بیج لگانے سے لے کر پختگی تے بہت زیادہ تشویش ناک ہوتی ہے۔ بیماری اکثر ان کھیتوں میں ہوتی ہے جن میں مٹی کی زرخیزی میں بدنظمی ہو، خاص طور پر مائیکرونیوٹرینٹز کی شکل میں۔ سلیکون کھادوں کے استعمال سے بھورے دھبوں پر نمایان قابو پایا گیا ہے۔ مویشیون کے گوبر اور کیمیائی کھادوں کے محلول کے استعمال نے بھی کسی حد تک اس کی شدت کو کنٹرول کیا ہے۔ زیادہ نمی (86-100٪)، پتے کا دیر تک گیلا رہنا اور زیادہ درجہ حرارت (16-36 ڈگری سینٹی گریڈ) پھپھوندی کے لئے بہت زیادہ پسندیدہ ہوتے ہیں۔


احتیاطی تدابیر

  • ایسی مٹی جس میں سلیکون کم ہو اس میں پودے لگانے سے پہلے کیلشیم سلیکیٹ سلیگ استعمال کریں۔
  • اگر ممکن ہو تو اپنے بیج تصدیق شدہ ذرائع سے حاصل کریں۔
  • اگر آپ کے علاقہ میں دستیاب ہوں تو مزاحمتی اقسام اگائیں۔
  • غذائی اجزاء کی متوازن فراہمی کو یقینی بنائیں باقاعدگی سے مٹی میں غذائی اجزاء کا معائنہ کریں۔
  • پود کاری کے مرحلے سے بیماری کی علامات کے لئے کھیتوں کا معائنہ کریں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں