مونگ پھلی

پینٹ رسٹ (مونگ پھلی کا زنگ)

Puccinia arachidis

فطر

5 mins to read

لب لباب

  • پتوں کے نچلے حصے پر زنگ آلود آبلے جو پیلے رنگ کے ہالے سے گھرے ہوتے ہیں۔
  • سنگین انفیکشن، دونوں اطراف زنگ آلود آبلوں سے ڈھک جاتے ہیں۔
  • پتوں کا پیلا پڑنا اور سکڑ جانا۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

مونگ پھلی

علامات

پی نٹ رسٹ (مونگ پھلی کا زنگ) بہت چھوٹے دائرہ نما نارنجی بھورے (زنگ آلود) چھالوں کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں، اکثر پتوں کے نیچے ہوتے ہیں۔ ان کے ارد گرد اکثر پیلے رنگ کے ہالے ہوتے ہیں۔ یہ پتوں کی نشوونما اور بعد ازاں پودے کی نشوونما کو روک دیتے ہیں۔ جیسے ہی بیماری بڑھتی ہے، شدید متاثرہ پتوں کی دونوں اطراف زنگ آلود چھالوں سے ڈھک جاتے ہیں، پتے پیلے اور زنگ آلود ہو جاتے ہیں اور بالآخر مُرجھا جاتے ہیں۔ پھیلے ہوئے، سُرخی مائل بھورے (اور بعد ازاں سیاہ رنگ کے) چھالے جڑوں، تنوں اور پت ڈنڈیوں پر بھی ظاہر ہوتے ہیں۔ پتوں کا جھڑنا واقع ہو سکتا ہے۔ یہ بیماری ایک خاص حد تک پھلیوں، چارے اور تیل کے معیار کو کم کر سکتی ہے۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

حیوی ایجنٹ بیماری کو روکنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ پودے سے تیار کردہ سلوِیا اوفیسی نیلس اور پوٹنٹیلا ارکٹا پتوں پر فطر کی نشوونما کے خلاف زیادہ محفوظ اثر رکھتے ہیں۔ پودے سے ماخوذ دیگر اشیاء جیسے فلیکس سیڈ آئل اور پی نٹ آئل بھی بیماری کو کم کرنے کے لیے مؤثر تھے۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیاتیاتی علاج کے ساتھ حفاظتی اقدامات سمیت ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ کیمیائی علاج بیماری پیدا ہونے کے بعد ازاں مراحل میں مؤثر ہو سکتا ہے۔ اگر فطر کش ادویات کی ضرورت ہو تو، مینکوزیب، کاربن ڈیزم یا پراپیکونازول والی مصنوعات کا سپرے کریں۔ سپرے کا استعمال بیماری کے ظاہر ہونے کے ساتھ ہی شروع کرنا چاہیے اور 15 دنوں کے بعد دوبارہ دہرانا چاہیے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

پی نٹ رسٹ زمین میں فصلوں کے ملبے یا پھلی دار پودے جو متبادل میزبان کردار ادا کرتے ہیں پر زندہ رہتی ہے۔ ابتدائی بیماری پیدائش کے مرحلے میں تولیدی خلیوں سے ہوتی ہے جو نچلے پتوں پر پھیل جاتی ہے۔ ثانوی پھیلاؤ ہوا کے ذریعے جراثیم کی منتقلی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ بیماری کے دھبے پھپھوندی کی نشوونما والے موسمی حلات میں بہت تیزی سے پھیل سکتے ہیں، مثلاً، گرم درجہ حرارت (21 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ) اور نم، بادلوں والے موسم (دھند یا رات بھر شبنم پڑنا)۔ یہ پودے کی شاخوں اور جڑوں کی نشوونما کو بھی روکتی ہے جس کا نتیجہ نشوونما کا رک جانا ہے۔ زمین میں فاسفورس کھاد وافر مقدار میں استعمال سے زنگ کی بڑھوتری میں کمی دیکھی گئی ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • صحت مند پودوں یا تصدیق شُدہ ذرائع سے بیجوں کا استعمال کریں۔
  • پودوں کی مزاحمتی اقسام کا استعمال کریں۔
  • پودون کے درمیان فاصلہ بڑھا کر بہت زیادہ نمی سے پرہیز کریں۔
  • کھیتوں کے اندر اور اردگرد فالتو جھاڑیوں اور خود رو پودوں پر قابو ڈالیں۔
  • اپنے کھیت کے نزدیک متبادل میزبان پودوں کی کاشت سے پرہیز کریں۔
  • زنگ کو بڑھنے سے روکنے کے لیے فاسفورس کھاد کا وافر مقدار میں استعمال کریں۔
  • ہل چلا کر یا جلا کر متاثرہ پودوں اور فضلہ کا خاتمہ کریں۔
  • ہر تین سے چار سال بعد غیر میزبان فصلوں کے ساتھ فصل کاشت کرنا بہتر ہے۔
  • مونگ پھلی کی کامیاب فصلوں کے درمیان لمبے عرصے کے لیے زمین پر ہَل چلا کر چھوڑ دیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں